محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان سے محبت کرنے کی سزا، پاکستان میں عزت دار اور پرامن شہریوں کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ قابل فخر اوورسیز پاکستانی، برٹش پاکستانی مئیرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین، جنرل سیکرٹری پاکستانی کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ انگلینڈ و 49 ڈپٹی مئیر تھرک (انگلینڈ) قیصر عباس گوندل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے بھائی اور رہنما پی ٹی آئی فیصل گوندل (منڈی بہاؤالدین)کے گھر پولیس کا ریڈ۔ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ گھر کے دروازے توڑے، بزرگ والدین خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پی ٹی آئی رہنما کے گھر کا رخ کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری ویڈیو میں گھر میں ہونے والی تھوڑ پھوڑ بھی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی سوشل ورکر جنید علی کوفلاحی کاموں میں نئی رکاوٹ
پاکستان میں حالیہ واقعات نے ایک بار پھر یہ سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے شہریوں کی بنیادی حقوق کا احترام کر رہے ہیں یا نہیں؟ خاص طور پر اوورسیز پاکستانی، جنہیں پاکستان کے معاشی اور سماجی نظام میں اہم مقام حاصل ہے، ان کے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک ایک تشویش ناک پہلو بن گیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ان کے دل سے وطن کی محبت کوکم نہیں کرسکتے ۔ ہاں ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والی حکومت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے لئے مزید حزیمت کا سامان پیدا کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور میں پی ٹی آئی کے ریلی کے پیش نظر لاہور پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی ورکر زاہد عباس کے گھر ریڈ کیا تھا جس میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ لیکن ان واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔