السلام علیکم ! مبشر صدیق آپ کی خدمت میں حاضر ہے، آج ہم فلاں چیز بنائیں گے جسے بنانا بہت ہی آسان ہے اور یہ بہت ہی مزے کی بنتی ہے۔پاکستان کے مشہور فوڈ وی لاگر مبشر صدیق اپنے ہر وی لاگ میں انتہائی پرجوش انداز میں سامعین سے مخاطب ہوتے ہیں۔
تاہم اپنی حالیہ ویڈیو جب آغاز ہوا تو مبشر صدیق انتہائی نحیف انداز میں سامنے آئے اور ان کی آواز بھی افسوس سے بھری تھی۔ مبشر صدیق نے اپنے دیکھنے والوں کو بتایا کہ وہ ٹور کرنے نکلے تھے جب ان کے بھائی نے انہیں اطلاع دی کے ان کے ہاں چوری ہو گئی ہے۔
یہ چوری اس مقام پر ہوئی جہاں مبشر صدیق مزے مزے کے کھانے بناتے ہیں اور اس کی ریسپی اپنے چاہنے والوں سے شیئر کرتے ہیں۔ اپنے گھر سے دور گاؤں میں ایک طرف بنائی گئی اس جگہ پر مبشر نے کافی محنت کر رکھی تھی۔
انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دیسی اوون بنا رکھا تھا اور اس کے علاوہ کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے تمام برتن وغیرہ بھی وہیں موجود تھے۔ مبشر صدیق نے دکھایا کہ چوروں نے ان کا اوون توڑ دیا اور ساتھ ہی ایک نیا تندور بنایا گیا تھا اسے بھی توڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: تربوز کو انجکشن کی سائنس:ڈاکٹر عفان قیصر کو10 کروڑ کا جرمانہ؟
مبشر نے بتایا کہ انہوں نے دو سال قبل 27 ہزار روپے کی ایک کڑاہی لی تھی جو اب غائب ہے اور اسکے علاوہ چور انکا بڑا دیگچہ بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ان کے گاؤں میں کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور وہ کافی مطمئن تھے اس لیئے انہوں نے گاؤں سے دور اتنی انویسٹمنٹ کر رکھی تھی۔ تاہم اب وہ محتاط ہو گئے ہیں اور اب وہ جو کچن بنانے لگے تھے وہ اپنے گھر کے ساتھ بنائیں گے۔
ویڈیو میں مبشر صدیق کافی ناخوش دکھائی دیئے۔ تاہم اسی ویڈیو میں انہوں نے نئی جگہ اپنا دیسی اوون اور کچن وغیرہ بنانے کا کام شروع ہوتے دکھایا۔ انہوں نے اپنے دیکھنے والوں کو بتایا کہ اب کچن تیار ہونے کے بعد وہ مزے مزے کی مزید ڈشز بنانا سکھائیں گے۔
“مبشر صدیق کے ساتھ بڑا حادثہ ہو گیا” ایک تبصرہ