اہم خبریںپاکستانسیاست

محسن نقوی انتخابات کے بغیر ہی سینیٹر بن گئے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیئرمین پی سی بی اور اب وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے محسن نقوی انتخابات کے بغیر ہی سینیٹر بن گئے۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر حکمران اتحاد کے محسن نقوی نے جب کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تو اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ آپکے پاس ایسا کونسا جادو ہے کہ آپ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن سپورٹ آپکو سب پارٹیوں کی حاصل ہے؟
اس موقع پر محسن نقوی نے صحافی کو جواب دیا تھا کہ بس یہ اللہ کا کرم ہے اور اچھی بات ہے کہ سب سپورٹ کر رہے ہیں۔ تاہم اب انہیں ووٹ لینے کی نوبت ہی پیش نہیں آئی اور سینیٹ کے انتخابات سے قبل ہی وہ پنجاب کی جنرل نشست پر انتخابات کے بغیر ہی سینیٹر منتخب ہو گئے اور اب انکی بطور وزیرداخلہ فرائض کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچی ہے۔

مزید پڑھیں: ایجنسیوں کی عدالتی معاملات میں مداخلت پر بڑا ایکشن

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ تاہم 4 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے اور 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے پربقیہ رہنے والے سات امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں محسن نقوی ، طلال چوہدری، ناصر بٹ، احد چیمہ اور پرویز رشید حکومتی اتحاد جبکہ تحریک انصاف کے حامد خان اور علامہ راجا ناصر عباس شامل ہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی ڈٰیل ہوئی ہے جس پر دونوں کے متفق ہونے سے امیدوار بلامقابلہ ہی منتخب ہو گئے ہیں۔تاہم پنجاب کی ٹیکنو کریٹ سیٹوں پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مصدق ملک اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر صنم جاوید ، بشریٰ انجم بٹ اورفائزہ احمد سے ٹکرائیں گی۔ سینیٹ کی بقیہ خالی نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button