سردیوں کی آمد کی ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہونے کی وجہ سے بہت سے خشک میوہ جات شہری خواش کے باوجود بھی نہیں خرید پاتے۔
تاہم ان میں سے مونگ پھلی ایسا آئٹم ہے جو پھر کسی نہ کسی طرح عام آدمی کی پہنچ میں آجاتا ہے۔ مونگ پھلی کھانے کے چند فوائد بھی ہیں اور کسی بھی چیز کی زیادہ مقدار صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے، اس لئے چند نقصانات بھی ہیں جو آج ہمارا موضوع بحث ہیں۔
فوائد:
مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنB6 ،B1، وٹامن D، وٹامن E، فاسفورس، فیٹ تھایامائن، نیاسن، فولاد، آئرن،فولک ایسڈ، کاپر، فولیٹ، فاسفورس اور مفید ریشے، پائے جاتے ہیں
مدافعتی نظام، دل و خون کی شریانیں طاقتور، ہڈیاں، دانت، گرتے بال مضبوط، الزائمر، کینسر سے تحفظ، بڑھاپے کے اثرات میں کمی، کولسٹرول میں کمی، زہریلے مواد دور کرتی ہے
نقصانات
1۔ مونگ پھلی کھانے سے معدے میں تیزبیت ہوجاتی ہے۔ اس کو محدود کھائیں زیادہ کھانے سے معدے میں گرمائش بڑھ جاتی ہے جس سے ہاضمے کا مسئلہ بھی ہوجاتا ہے۔ اور دل متلی کرتا ہے۔ یرقان کے مریض بالکل نہ کھائیں۔
2۔ یہ سانس کے مرض کی ایک اہم وجہ بنتی ہے کیونکہ اس میں آئل پایا جاتا ہے جس سے سانس اکھڑنے لگتا ہے۔ دمعہ کے مریض مونگ پھلی کھانے سے اجتناب کریں
مزید پڑھیں:وہ پانچ کھانے کی چیزیں جو آپکو بچوں کیلئے گھر نہیں لانی چاہیں
3۔ زیادہ مونگ پھلی کھانے سے جسم میں خارش اور سر میں خشکی ہونے کا خدشہ ہے۔ روزانہ کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ جہاں آئلی ہے وہیں خشک بھی ہے اور اس میں aflatoxin contamination, phytic acid content پائے جاتے ہیں جو خشکی کا سبب ہیں
4۔ حاملہ خواتین مونگ پھلی کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ خشک ہوتی ہیں اور الرجی کا باعث بن سکتی ہیں، لہٰذا حمل کے دوران اجتناب کریں اس میں فولیٹ کی بڑی مقدار پائی جاتے ہیں جو نقصان دہ ہوتے ہیں
5۔ روزانہ اور زیادہ کھانے سے وزن بھی بڑھتا ہے اور میٹابولزم سست روی سے کام کرتا ہے
6۔ اس سے جسم میں سوڈیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر اور دل کا عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے.
سردیوں کے موسم میں خشک میوہ جات اعتدال کے ساتھ بدل بدل کر کھائیں جائیں تو مفید ثابت ہوتے ہیں