متفرق

مونال کی جگہ اب کیا بنےگا؟

سیاحوں اور جڑواں شہروں میں یکساں مقبول مونال ریسٹورنٹ اب لاکھوں یادیں لئے ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مونال کو خالی کرانے کے بعد گرادیا گیا ہے۔ لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیشنل پارک کے اس خوبصورت منظر نامے کو کیا ایسے ہی جانے دیا جائے گا یا اس کی بحالی کیلئے بھی کوئی اقدامات کئے جائیں گے؟
اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف نے حال ہی میں اس مقام کا کنٹرول محکمہ وائلد لائف نے سنبھال لیا ہے اور محکمہ کے مطابق یہاں پر ایجوکیشن سینٹر بنایا جائے گا جہاں ملک بھر سے آنے والے طلباء کو وائلڈ لائف سے متعلق معلومات مہیا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ محکمہ وائلڈ لائف ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے یہاں ایک تحقیقاتی مرکز بھی بنائے گا جہاں طلباء مفت تحقیق کی سرگرمیاں کر پائیں گے اور محکمہ وائلڈ لائف پر امید ہے کہ طلباء کی ریسرچ کے نتیجے میں یہاں پائی جانے والی جانوروں کی مختلف نسلوں کی تعداد میں اضافے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:بری خبر! اب آپ مونال نہیں‌جا سکیں‌گے

اس کے علاوہ اس مقام پر مارگلہ ویو پوائنٹ ہوگا جہاں پر بچوں بڑوں سمیت سب کیلئے تفریح کے مواقع مہیا کرے گا۔ اس کے علاوہ پارک کو دوبارہ سے سبز چادر اوڑھا دی جائے گی جس سے منظر مزید سہانا ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک کو اس کی اصلی حالت میں بحال کرنے کے بعد یہاں کسی قسم کی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی اور شہری اس منظر کو بنا کسی رقم کی ادائیگی کے انجوائے کر پائیں گے۔
یوں یہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں اور دیگر سیاحوں کیلئے ایک خوشخبری ہے کہ نیشنل پارک کی اس جگہ کو بے یار و مددگار چھوڑنے کی بجائے اس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور جلد ہی شہری یہاں اپنی خوبصورت تصاویر بنوانے کے قابل ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button