محسن نقوی کا کرکٹ کی ذمہ داریاں منتقل کرنے کا فیصلہ

تنقید کا اثر یا پھر وزارتِ داخلہ کے کام کا بوجھ، پی سی بی حکام کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنا بوجھ ہلکا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے ایک سینئر کرکٹر کی مدد حاصل کرنا کا فیصلہ کر رکھا ہے اور یہ قرعہ نکلا ہے قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے نام۔
تفصیلات کےمطابق وقار یونس کیلئے کرکٹ سپریمو کے نام سے عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے کرکٹ کے حوالے سے فیصلوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے وقار یونس محسن نقوی کے ساتھ بھی دکھائی دیئے اور قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی وہ پیش پیش رہے ۔ اس سے قبل وقار یونس کو چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔
تاہم اب ان سے ایک ماہ سے کم عرصہ میں بھی یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے اور اسکے بعد انہیں نئے میچز کیلئے تشکیل دیئے گئے مینٹور گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میںچیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد خطرے میں
مینٹور گروپ میں اس سے قبل سابق کپتان مصباح الحق شعیب ملک، سرفراز احمد اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔ کرکٹ کے تجزیہ نگاروں کے مطابق اس وقت مینٹور گروپ میں شامل کرنے کے بعد وقار یونس کو دراصل کرکٹ سپریمو بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
مینٹور گروپ کے حوالے سے محسن نقوی نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ ان پانچ میٹورز کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو وسیع تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سے محسن نقوی شدید تنقید کی زد میں تھے، تاہم انہوں نے کسی کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کی خدمت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔