بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے حال ہی میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی T20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ایک یوٹیوب شو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ خبر ان کے لیے بہت حیران کن تھی۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیک بون ہیں اور ان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے ایک خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔
محمد شامی کا کہنا تھا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ ان کے لیے بہت غیر متوقع تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم کے لیے کئی شاندار پرفارمنسز پیش کی ہیں اور ان کی موجودگی نے ہمیشہ ٹیم کو مضبوط رکھا ہے۔ شامی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں کھلاڑی بھارتی کرکٹ کے لیے اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور ان کی اچانک ریٹائرمنٹ میرے لیئے ایک بہت بڑا جھٹکا ہے، مگر روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم میں نئے چہروں کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں:الوداع جیمز اینڈرسن
محمد شامی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی افواہوں سے بھی بے خبر نہیں ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کر لی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں کوئی حقیقت ہوتی تو وہ خود اس پر بات کرتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ محض افواہیں ہیں اور ان پر دھیان دینا میں بے وقوفی سمجھتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ افواہیں کسی تصدیق شدہ ذریعے سے آتیں تو وہ براہ راست اس پر خود رد عمل دیں گے، لیکن فی الحال یہ سب افواہیں ہیں۔محمد شامی کا یہ بیان ان افواہوں کے جواب میں آیا ہے جو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے بعد سامنے آئیں تھی ۔