عائشہ شوکت

ماڈل عائشہ شوکت کی شریک حیات کیلئے کیا ترجیحات ہیں؟

پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ شوکت نے حال ہی میں نجی نیوز چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شریک حیات کے حوالے سے ترجیحات کا ذکر کیا۔واسع چوہدری کے پروگرام میں اداکارہ عائشہ شوکت نے بتایا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو ماہانہ تقریبا 10 لاکھ تک کماتا ہو تا کہ گھریلو اخراجات اٹھانے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
خوبرو ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کے شریک حیات کو خوبصورت بھی ہونا چاہیے۔ اینکر کے استفسار کے اس حوالے سے ان کا کوئی آئیڈیل ہے؟ تو ماڈل نے جواب دیا کہ فواد خان، وہاج علی یا بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا جیسا دکھنا چاہیے۔


عائشہ اپنے شوہر کی تعلیم کو لے کر بھی کافی سیریس نظر آئیں اور ان کا کہنا تھا کہ انکے شریک حیات کو کم از کم ماسٹرز ایجوکیشن کا حامل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:‌اداکارہ درفشاں سلیم کو مداح نے بوسہ دے ڈالا

اینکر کے سوال پر کہ کیا وہ ماڈلنگ کے ساتھ ایکٹنگ میں بھی قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ شاید مستقبل میں ایکٹنگ کی طرف بھی آئیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی ڈرامہ دیکھنے کا شوق نہیں رکھتیں تاہم انہوں نے پہلی بار میرے پاس تم ہو پاکستانی ڈرامہ دیکھا۔عائشہ شوکت کا مزید کہنا تھا کہ وہ ترکی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور وہ ترکی جانے کا شوق بھی رکھتی ہیں۔

ماڈل عائشہ شوکت کی شریک حیات کیلئے کیا ترجیحات ہیں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں