کھیل

مصباح الحق اور کامران اکمل دوبئی میں‌کیوں‌پھنسے ہیں؟

دبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن میں نمایاں رکاوٹیں آئی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹرز اور متعدد دیگر مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔سابق کرکٹ کپتان مصباح الحق، کامران اکمل پاکستانیوں کی لمبی فہرست کے ساتھ پرواز کی تاخیر اور منسوخی سے متاثر ہونے والوں میں شامل تھے۔
دبئی کے راستے امریکا جاتے ہوئے مصباح الحق اور کامران اکمل کو پرواز کے شیڈول میں خلل کے باعث ایئرپورٹ پر طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔سابق کپتان مصباح الحق نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہوائی اڈے پر پیش آنے والی افسوسناک رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ صورتحال ایمرٹس ایئر لائن کیلئے بھی تکلیف دہ ہے تاہم انہیں اسے بہتر طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ لوگوں کو صرف ایئر پورٹ کے عملے سے بات کرنے کیلئے آدھا آدھا دن انتظار کرنا پڑرہا ہے۔لوگ ہوٹل رہائش کے بغیر دو دن سے ایئر پورٹ پر محصور ہیں۔

مزید پڑھیں:‌کیوی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کو غیر اہم کیوں سمجھ رہی؟

دوبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ کی سہولت مکمل صلاحیت کے ساتھ بحال کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ دوبئی ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے جہاں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہونے پر تمام شاہرایں پانی کی نظر ہو گئیں ہیں جبکہ پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافر دو دن سے دوبئی ایئر پورٹ پر مناسب دیکھ بھال کے بغیر محصور ہیں۔
صرف دوبئی ہی نہیں، شارجہ اور ابوظہبی جیسے خلیجی ممالک بھی ان طوفانی بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین ان بارشوں کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے بھی پاکستان بھرمیں اپریل کے بقیہ دنوں‌میں‌وقفے وقفے سے بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button