2024 کے انتخابات میں جہاں بے یقینی کے باعث سیاسی جماعتیں پہلے کی سی الیکشن کمپین نہیں کر پائیں وہیں الیکشن میں ووٹرز کے توجہ حاصل کرنے کیلئے اس بار سیاستدانوں نے غیر روایتی انداز میں بھی کمپین کی، جس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کو سرے سے انتخابی کمپین کرنے کی اجازت نہ تھی تاہم اس پابندی کو موقع جانتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا ۔ ورچوئل جلسے، عمران خان کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ویڈیوز اور عمران خان کی فیس بک آئی ڈی پر میسج کر کے اپنے حلقے میں امیدوار اور اسکا انتخابی نشان جان لینا پی ٹی آئی کی کامیاب حکمت عملی تھی۔
تاہم اب کی بار میاں نواز شریف نے بھی عوام سے غیر روایتی طریقوں سے جڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں میاں صاحب کی کال ہر موبائل صارف کو موصول ہونے لگی ہے۔ کال ریسیو کرتے ہی میاں صاحب کی آواز میں ایک ریکارڈ میسج صارف کو سنایا جاتا ہے جس میں ن لیگ کیلئے ووٹ کی مانگ کی جاتی ہے۔ تاہم لگتا ہے کہ پاکستانی قوم کو مذاق بنانے کا نیا موضوع مل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ہنسی قابو میں نہ رکھ پائیں۔
ایک صارف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ موبائل کمپنیوں سے گزارش ہے کہ میاں صاحب کی کال جو عوام کو سنائی جا رہی ہے اس کے مقابلے میں عوام کا جواب بھی میاں صاحب کو سنایا جائے شکریہ۔
موبائل کمپنیوں سے گزارش ہے جو نواز شریف کی وائس ریکارڈ کال عوام کو سنائی جا رہی ہے اس دوران عوام کا جواب بھی میاں صاحب کو سنایا جائے۔ شکریہ 🙏🏻
— mina (@RasheedMina) February 5, 2024
وہیں عاصم امجد نامی ایک صارف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ : کیا میں اتنا برا ہو کہ میاں صاحب نے سب کو کال کی لیکن مجھے نہیں کی۔
مزید پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کے نئے انتخابی نشان گاؤں تک پہنچ چکے ؟
سعدیہ مظہر نامی ایک صارف نےاپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ لگتا ہے واپس آکر میاں صاحب نے پرانی سم آن کی ہے جس پر فری منٹ ملے ہیں جس پر میاں صاحب کال پر کال کر رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ جن بھائیوں کو میاں صاحب کی کال آئی ہے وہ اپنا بیلنس چیک کر لیں کہیں اسکا بیلنس چوری تو نہیں ہو گیا ہے۔
شرارت کرنے میں پاکستانی قوم کا ثانی کون ہے؟ ایسے ہی ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں کی بھی کیا زندگی ہے لڑکیاں کال کر کے لوڈ مانگتی ہیں اورنواز شریف کال کر کے ووٹ مانگتے ہیں۔ کسی صارف نے میاں صاحب کی کال کو صبا لوڈ والی سے تشبیہ دی تو کسی نے شکوہ کیا کہ کال کے بعد سے اسکے اکاؤنٹ سے بیلنس غائب ہے۔
@MaryamNSharif مجھے ابھی تک وزیر اعظم نواز شریف صاحب کی کال نہیں آئ۔۔اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟
— Khurram Ahmed Siddiqui 🇵🇰 (@EngrKhurram92) February 4, 2024
جہاں مخالف سیاسی پارٹیوں کے صارفین میاں صاحب کی کال پر مذاق بنا رہے ہیں وہیں ایک ن لیگ کے ممکنہ ووٹر نے مریم نواز شریف کو ٹیگ کر کے لکھا کہ مجھے اب تک وزیر اعظم نواز شریف کی کال کیوں نہیں آئی؟ اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔
“میاں صاحب کی کال ، شہریوںکی سوشل میڈیا پرخوب کلاس” ایک تبصرہ