اہم خبریں

میاں محمد نواز شریف کو قوم سے کیا گلہ ہے؟

میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں قوم سے بھی گلہ ہے کہ جب انہیں اقتدار سے بے دخل کیا گیا تو قوم خاموش بیٹھی رہی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی کے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب انہیں ایک جھوٹے کیس میں اقتدار سے نکالا گیا تو انہیں تھوڑا سا گلا قوم سے بھی ہے کہ قوم اس وقت خاموش بیٹھی رہی ۔ پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو چاہیے کہ کہ وہ موازنہ کریں کہ کس کے دور حکومت میں چیزوں کی قیمتیں کم تھیں اور کس دور حکومت میں‌ان میں‌اضافہ ہوا۔
2013 کے انتخابات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے ملنے بنی گالا گئے لیکن عمران خان نے 35 پنکچر کی رٹ لگا رکھی تھی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں‌نے عمران خان کو دعوت دی کہ وہ ان کے ساتھ مل کر قوم کی خدمت کریں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے علاوہ دوران قید سپریم کورٹ میں‌پیش ہونے والے دو وزیر اعظم کون ؟
نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس موقع پر ان سے بنی گالہ کی سڑک بنوانے کا بھی کہا جو انہوں نے 15 دن میں بنوا دی پھر نہ جانے کیا ہوا کہ جنرل ظہیر الاسلام پہنچ گیا ہے پرویز الہی اور طاہر القادری پہنچ گیا ہے اور یوں ان کے خلاف دھرنا دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے جا رہے ہیں جس کیلئے ن لیگ کی جانب سے 28 مئی کا دن چنا گیا ہے کیونکہ اس دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا تھا اور نواز شریف اس کا بھرپور کریڈٹ بھی لیتے ہیں۔اس سے قبل پارٹی کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم اب انہیں 28 مئی تک پارٹی کا قائمقام صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button