پاکستانجرم و سزا

مشوانی خاندان کے 4 افراد کے اغواء کی افسوسناک کہانی

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والے اور اب انتخابی سیاست کی طرف آنے والے اظہر مشوانی کی فیملی اب تک چار افراد کے اغوا کو بھگت چکی ہے۔
سب سے پہلے 23 مارچ 2023 کو اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا جو آٹھ دن بعد گھر لوٹ آئے۔ اس کے بعد 10 مئی 2023 کو اظہر مشوانی کے والد کو اغوا کیا گیا جو تین دن بعد واپس آگئے۔
10 مئی 2023 کو ہی اظہر مشوانی کے بھائی ظہور مشوانی بھی اغوا ہوئے جو 145 دن کے بعد گھر واپس پہنچے اور ایک بار پھر چھ جون 2024 کو انہیں اغوا کیا گیا اور ان کے ساتھ ان کے دونوں دوسرے بھائی مظہر مشوانی بھی گرفتار ہوئے دونوں کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔
اسی حوالے سے اسلام اباد ہائی کورٹ میں ایک کیس بھی زیر سماعت ہے۔ آج بھی اس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت سے مزید دو تین دن کی مہلت دینے کی استدعا کر دی جس پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے بازیابی کے لیے جمعہ تک کی مہلت دے دی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے لاپتہ ورکر محمد فیضان کے والد نے جج سے کیا کہا

اس موقع پر کورٹ رپورٹر احتشام کیانی کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل تین سماعتوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے وقت مانگ رہے ہیں کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اظہر مشوانی کے بھائی واپس آ جائیں گے۔
آج کی سماعت میں یہ تک کہا گیا کہ وزیراعظم کے علم میں لایا گیا اور پی ٹی آئی کا ایک لاپتہ کیا گیا کارکن واپس آ گیا، کچھ مزید وقت دیں تو دیگر لاپتہ لوگ بھی آ جائیں گے۔
احتشام کیانی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی وقت دیئے ہی جا رہی ہے۔ کیا جبری گمشدگیوں کی قانونی کیا جا رہا ہے اور عدالتیں بھی یہ تسلیم کر رہی ہیں کہ جو طاقت ور حلقے شہریوں کو اٹھا لے جاتے ہیں وہ اپنی کارروائی پوری کر لیں پھر چھوڑ دینگے اس لیے عدالت وقت دیتی جائے؟ کھیل ایسے ہی چلتا رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button