سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید خان کو الیکشن لڑنےکی اجازت ملنے کے بعد مریم نواز کی پریشانی میں اضافہ ہو گا۔ اس سے قبل صنم جاوید کے مریم نواز کےمقابل الیکشن لڑنے کی اعلان کے بعد سے ہی انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سےلیکر ہر مرحلے میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اور آخر میں انصاف کی سب سے بڑی اور آخری منزل سپریم کورٹ نے انہیں اس معاملے پر ریلیف دیا۔
آخر کیا وجہ ہے کہ مریم نواز صنم جاوید کا مقابلہ کرنے سے کترا رہی ہیں؟ مریم نواز کا تعلق ایک مضبوط سیاسی گھرانے سے ہے جو 35 سال سے زائد عرصے سے سیاست کا حصہ ہے۔ شریف خاندان ان سالوں میں کبھی بلا شرکت غیر تو کبھی اتحادی نوعیت میں اقتدار کا حصہ رہا ہے۔
دوسری جانب صنم جاوید ایک سیاسی ورکر ہیں جنہیں آج سے ایک سال قبل شاید کوئی جانتا بھی نہ تھا لیکن وہ آج لاہور سے مریم نواز کے مدمقابل الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔تحریک انصاف نے صنم کو میدان میں اتار کر پہلے ہی مریم کو یہ پیغام دیا کہ پی ٹی آئی اتنی مقبولیت رکھتی ہے کہ وہ ن لیگ کہ گڑھ میں ان کی سینئر نائب صدر کے مدمقابل ایک عام ورکر کو ٹکٹ کا حقدار سمجھتی ہے۔
ایسے میں اگر وہ جیتتی ہیں تو یہ شریف خاندان اور خصوصاً مریم نواز کیلئے بہت بڑا سیٹ بیک ہو گا جسکا داغ وہ اپنے سارے سیاسی کیئریئر میں نہیں اتار پائیں گی۔اس کے برعکس اگر صنم جاوید خان الیکشن ہار بھی جاتی ہیں لیکن اس ہار کا مارجن کم ہو تو پھر بھی مریم نواز کیلئے یہ ناقابل برداشت ہوگا۔
مزید پڑھیں: اب عمران خان کو میسج کرنے پر جواب ملے گا
گزشتہ روز سپریم کورٹ سے صنم جاوید کو تینوں حلقوں میں انتخابات لڑنے کی اجازت ملنے کے بعد نجی میڈیا گروپ نے صنم جاوید سے منسوب ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیلیں اس لیئے نہیں کاٹیں کے آپ لوگ ووٹ نہ دیں۔ تمام لوگ 8 فرووری کو گھروں سے باہر نکلیں۔
صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے پر ان کی بہن فلک جاوید خان نے کہا کہ یہ صنم جاوید کی نہیں ان کے والد کی جیت ہے جنہوں نے اپنی بیٹی کی جنگ لڑی اور ہار نہیں مانی۔
یہ صنم نہیں میرے والد کی جیت ہے جنہوں نے اپنی بیٹی کے لئے قانونی جنگ لڑی اور ہار نہیں مانی۔۔۔!!!
میرا بہادر باپ۔۔۔❤️
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) January 26, 2024
فلک جاوید کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا اس کی کوریج کرے گا۔ ایسے میں اگر دھاندلی کروائی گئی تو پکڑی جائے گی اور اگر دھاندلی نہیں کرائی جاتی تو مریم ہار جائیں گیں۔ دونوں حالتوں میں مریم تباہ دے۔