بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور کے اسپتال میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ڈاکٹرز کو حیرت میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کھجوراہو کے رہائشی مریض کو پیٹ میں اچانک شدید درد کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
مریض نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اس کے پیٹ میں اچانک سے شدید درد شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث وہ اپنے روز مرہ کے چھوٹے کام بھی نہیں کر پا رہا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر مریض کا ایکسرے کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں کوئی لمبی سی چیز موجود ہے۔ڈاکٹرز نے فوری طور پر اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی مگر مریض کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے سرجری میں تاخیر ہوئی۔ ڈاکٹرز نے سب سے پہلے مریض کا شوگر لیول کو کنٹرول کیا اور پھر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سرجری شروع کی جب انہوں نے سرجری کے دوران مریض کے پیٹ کا معائنہ کیا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مریض کے پیٹ مٰیں دو فٹ لمبی لوکی موجود تھی۔
مزید پڑھیں:کس چیز کا شوق خاتون کی جان لے گیا
فی الحال ،ڈاکٹرز نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ لوکی کیسے مریض کے پیٹ میں پہنچی۔ اس واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مریض کے اہلخانہ بھی اس واقعے سے پریشان ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اس کے پیچھے چھپی وجوہات کا پتہ چل سکے۔
مریض کے اہلخانہ کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا کہ مریض کے پیٹ میں ایسی کوئی چیز موجود بھی ہو سکتی ہے۔ مقامی لوگوں نے اس پورے واقعے پر مختلف قیاس آرائیاں کیں ہیں کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ حادثاتی طور پر ہو سکتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی گہری وجہ بھی ہو سکتی ہے۔