دنیا

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی فیملی پر تشدد،دل دہلا دینے والے مناظر

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برٹش پاکستانی فیملی کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
43 سیکنڈ کی ایک وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک نوجوان زمین پر پڑا ہے جبکہ ایک اہلکار لگا تار اسے کے سر اور جسم پر لاتیں برسا رہا ہے۔
نوجوان کے ساتھ اس کی والدہ بھی موجود ہیں، جو رو رہی ہیں اور تشدد کی روکنے کی التجا کر رہی ہیں۔ جبکہ اس پولیس اہلکار کے ساتھ بقیہ سٹاف ویڈیو بنانے والے افراد کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

برٹس پاکستانی فیملی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر عوام شدید غم و غصہ کا اظہار کررہی ہے اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 22 برس بعد کوہ پیما کی لاش مل گئی

واقعہ پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس ویڈیو سے آگاہ ہیں۔ اس کی درج ذیل وضاحت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو مانچسٹر ایئرپورٹ ٹرمینل 2 پر جھگڑے کی اطلاع ملی ۔ پولیس نے جب ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو تین اہلکاروں پر متعلقہ افراد حملہ آور ہوئے۔
اہلکاروں کو پنچ مار کرزمین پر گرایا گیا جبکہ ایک خاتون آفیسر کا ناک توڑ دیاگیا۔ اہلکار چونکہ اسلحہ بردار تھے اس لئے واضح امکان تھا کہ ان سے اسلحہ چھین کر حالات مزید خراب کئے جاتے۔
اس لئے موقع سے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس وضاحت کے ساتھ گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس بات کا اقرار بھی کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں تشدد پر اٹھائے گئے اعتراضات سے آگاہ ہیں اور اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button