ماہرہ-خان

ماہرہ خان کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کا خصوصی ایوارڈ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے خواتین کے حقوق کے فروغ اور ثقافتی سفیر کے طور پر ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
یہ ایوارڈ ہاؤس آف کامنز میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں برطانوی پارلیمنٹیرینز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کی میزبانی ایم پی افضل خان نے کی جبکہ دیگر نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر سارہ نعیم (پاکستانی ہائی کمشنر)، عطاء حق (چیئرمین لیبر ایشینز سوسائٹی)، شفیق شہزاد (وزیر تجارت و سرمایہ کاری)، اور منیش تیواری (لیبر ایشینز سوسائٹی کے شریک صدر) شامل تھے۔
تقریب میں کئی عوامی شخصیات کی موجودگی نے ماہرہ خان کے کام کے لئے وسیع حمایت کی عکاسی کی۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی کامیابی کا اظہار انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا۔

ایوارڈ وصول کرنے پر جذباتی ماہرہ خان نے اسٹیج پر آ کر شکریہ ادا کیا اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خواتین کے حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:‌دلجیت دوسانجھ بھی ہانیہ عامر کے مداح

انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ ان کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کی مسلسل کوششوں کی علامت ہے، تاکہ آئندہ نسلوں کو وہ رکاوٹیں درپیش نہ ہوں جو کبھی انہیں تھیں۔
ماہرہ خان نے اپنی ذاتی جدوجہد کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون تھیں جو اکیلی بیرون ملک گئیں۔ انہوں نے سانتا مونیکا کالج اور بعد میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی) میں تعلیم حاصل کی، جس کا تجربہ انہوں نے اپنی خود مختاری اور مضبوطی کو پروان چڑھانے میں معاون قرار دیا۔
تقریب کے بعد جذباتی انداز میں اداکارہ نے اپنے خاندان، والدین، بھائی، اور بیٹے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر میں ہر قدم پر بھرپور حمایت فراہم کی۔تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں