میر-واعظ-عمر-فارق

ماہ ربیع الاول میں‌بھی بھارتی فورسز نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نہ بخشا

ماہ ربیع الاؤل کےپہلے جمعہ کے موقع پر قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ اور خطبے کی ادائیگی سے روکتے ہوئے نظر بند کردیا ہے جس کے بعد ان کی ماہ ربیع الاؤل میں بقیہ سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے ہنگامی بنیادوں‌پر ایک ویڈیو بیان جاری کیاجس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں ! ماہ ربیع الاول کا آج پہلا جمعہ تھا اور ایک بار پھر مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور جامع مسجد میں نماز جمعہ اور خطبے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ ستمبر کو عدالت جانے کے بعد مجھے ایک طویل نظربندی کے بعد رہا کیا گیا۔ اس کے بعد مجھے چند ہفتوں کے لیے چھوڑا جاتا ہے اور پھر بند کیا جاتا ہے اورآئے روز جو ہے حکام میرے گیٹ کے سامنے گاڑی کھڑی کر دیتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ میں باہر نہیں نکل سکتا میں نظر بند ہوں ۔

مزید پڑھیں:سید علی گیلانی کی تیسری برسی، جانئے بابائے حریت کی مختصر سوانح

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ حکام کا یہ طرز عمل بہت ہی افسوسناک ہے آمرانہ ہے ۔یہ میری آزادی اور رہائی جو ہے وہ بالکل ان کے حکم کے ساتھ ایک ایک مشروط عمل ہے۔ ایک مذہبی اور ایک سماجی شخصیت کی حیثیت سے جو میری سرگرمیاں روک دی جاتی ہے ان پہ روک لگائی جاتی ہے ۔ اور اس طرز عمل سے میرے ساتھ ساتھ ان تمام لوگوں کو بھی تکلیف پہنچائی جاتی ہے جو میرے ساتھ منسلک ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سالہا سال کی قید کے بعد رواں سال وہ ربیع الاول کے حوالے سے سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا لیکن اب یہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں