لمبے بالوں کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی خاتون بالوں کی حفاظت کا کیا طریقہ بتاتی ہیں؟
لمبے بال رکھنے والے شخص کو اگر کہیں سیمینار کرنے کا موقع ملے تو لوگ اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر وہاں اکٹھے ہو جائیں۔

لمبے اور گھنے بال کس انسان کی خواہش نہیں ہوتی، تاہم اب بالوں کا گرنا ایسی وبائی شکل اختیار کر چکا ہے کہ 22، 24 سال کے نوجوان گنجے ہوتے جارہے ہیں۔
ایسے میں لمبے بال رکھنے والے شخص کو اگر کہیں سیمینار کرنے کا موقع ملے تو لوگ اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر وہاں اکٹھے ہو جائیں۔
لیکن یہاں بات ہوگی لمبے بالوں کے باعث گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل یوکرین کی راپنزیل عالیہ کی جو سب سے لمبے بال رکھنے کا یہ عالمی اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں۔
دنیا کے سب سے لمبے بالوں کا اعزاز رکھنے والی راپنزیل عالیہ:
راپنزیل کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ اور 5 انچ ہے جو کہ کسی بھی خاتون کے سب سے لمبے بال ہونے کا ریکارڈ ہے۔ ان کا اپنا قد 5 فٹ 4 انچ ہے، یوں انکے بال ان کے قد سے بھی 3 فٹ زیادہ ہیں۔
لمبے بالوں کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی راپنزیل عالیہ بالوں کی حفاظت کے چند راز بتاتی ہیں جو سننے میں بظاہر عام لگتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہی عوامل کے بدولت آج وہ اتنے لمبے اور گھنے بال رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور دوبئی میں بے موسم کی بارشیں کیوں ہو رہی ہیں؟
گھنے بالوں کا نسخہ ، دنیا کے سب سے لمبے بال رکھنے والی خاتون کی زبانی:
راپنزیل کے بقول وہ اپنے بالوں کو خشک کرنے کیلئے نہ ہیئر ڈرایئر استعمال کرتی ہیں اور نہ ہی وہ گیلے بالوں میں کنگھی کرتی ہیں۔ ان کے بالوں کو خشک ہونے میں 24 گھنٹے لگتے ہیں جس کے بعد ہی وہ ان میں کنگھی کرتی ہیں۔
ان کی اس بات کا ماحصل یہی ہے کہ ہئیر ڈرائیر کا استعمال کرنے سے بالوں کی ساخت خراب ہوتی ہے اور کئی دوسرے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ اس لئے ہیئڑ ڈرائیر کے استعمال سے حتیٰ الامکان بچا جائے۔
اسی طرح گیلے بالوں میں کنگھی کرنا زیادہ بال ٹوٹنے کا باعث بنتے ہیں کیونکہ گیلے بال زیادہ نازک ہوتے ہیں اور باآسانی ٹوٹ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
دنیا کے سب سے لمبے بالوں کا اعزاز رکھنے والی خاتون کے مطابق وہ بالوں پر ہیئر کلر کا استعمال نہیں کرتیں اس کے برعکس وہ مہندی یا قدرتی ماسک اور آئل لگاتی ہیں۔
یہاں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ طرح طرح کی ہیئر پراڈکٹس استعمال کر کے ہم گھنے بالوں کی امید لگاتے ہوئے کیمیکلز سے اپنے بال مزید خراب کر بیٹھتے ہیں۔
مذکورہ خاتون کے مطابق وہ بالوں کو دو مشت باقاعدگی سے ٹرمنگ کرتی ہیں جبکہ بالوں کیلئے وہ صحت مند خوراک اور وٹامنز کا استعمال بھی کرتیں ہیں۔ سر کی جلد کا مساج ان کے معمول کا حصہ ہے جبکہ وہ کبھی کبھار بالوں کو نمکیات مہیا کرنے کیلئے سمندر کا بھی رخ کرتی ہیں اور سمندر کے پانی میں بالوں کو بھگوتی ہیں۔
عام روٹین میں راپنزیل بالوں کو فرش پر پھیلنے سے بچانے کیلئے جوڑا بناتی ہیں لیکن جب سوشل میڈیا پر ویڈیوز کو بنانے کیلئے وہ اپنے بال کھول دیتی ہیں۔ اور ان کا بال کھول کر سوشل میڈیا پر لمبے بالوں کی تصویریں ڈالنا مرد و خواتین کو جذبات کو یکسر ٹھیس پہنچاتا ہے۔
One Comment