لائبہ-خان

لائبہ خان کی 50 سالہ شخص سے شادی کی حقیقت کیا ؟

اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بارے اب تک سب سے عجیب افواہ کیا سنی ہے۔جواب میں لائبہ خان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں افواہ پھیلی کہ میں نے ایک 50 سالہ قطری شہزادے سے اس کے امیر ہونے کی وجہ سے شادی کر لی ہے۔
لائبہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد ہر وقت ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ رہے ہوتے ہیں تو انہوں نے مجھ سے سوال کیاکہ لائبہ یہ تم نے کیا کر دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب اپنے والد کو یقین دلایا کہ ایسے کچھ نہیں ہے ، یہ جھوٹ ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسی چیز نہ اڑنے دیا کرو۔ حالانکہ مجھے نہیں پتا تھا کا یہ کس نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اب تک یمنیٰ‌زیدی سنگل کیوں

لائبہ خان نے مزید کئی موضوعات پر بھی جواب دیئے۔ ایک سوال میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی رابطہ لسٹ میں سب سے مشہور شخص کون ہیں توانہوں نے اس کا جواب دینے سے اجتناب کیا۔ جب ان سے دوسرے مشہور شخص بارے پوچھا گیا تو انہوں نے ہانیہ عامر کا نام لیا۔
ایک اور سوال میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگران کے پاس سپر پاور ہوتی تو کیا ہوتی ؟ جس پر ادکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سامنے والے کا دماغ پڑھنا چاہتی۔ سب کا نہیں بس ان لوگوں کا جن کا دماغ پڑھنے میں وہ خود دلچسپی لیتی کہ اس میں کیا چل رہا ہے۔
آپ کس سکرپٹ میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں؟ تو لائبہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے سکرپٹ پسند کرتی ہیں جس میں روتی دھوتی لڑکی نہ ہو۔ لیکن کیا کریں ہماری سکرپٹ ہی ایسی ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں