انڈے غذائیت سے بھرپور اور مکمل پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ انڈوں میں کیلشیم، فاسفورس، لیسیتھین، اور کیلسیفیرول جیسے ضروری غذائی اجزاء شامل ہیں جو صحت کے لیے بہت فائدے مند ہوتے ہیں۔ اس کی زردی اومیگا 3، فولک ایسڈ، وٹامن اے، کے، ای، بی 12، سیلینیم، اور بایوٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔ انڈوں کا باقاعدہ استعمال نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی، دماغی افعال اور بافتوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور وزن کو قابو میں رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے.
روسی میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر الیگزینڈر الیکسیو، کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انڈے ایک غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور ان کا استعمال دنیا بھر میں بہت بڑھ رہا ہے،لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا روزانہ یہ کھانا صحیح ہے؟
مزید پڑھیں:کیا رات کو موبائل استعمال کرنے کانیند سے تعلق نہیں؟ نئی تحقیق
ڈاکٹر الیکسیو کے مطابق، انڈوں کے روزانہ استعمال کے حوالے سے کوئی متفقہ تعداد موجود نہیں ہے،روسی وزارت صحت کے مطابق ، ایک بالغ شخص ہر سال 260 انڈے کھاسکتا ہے اس بات کا یہ مطلب ہے کہ روزانہ ایک سے زائد انڈا کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
تاہم،ڈاکٹر الیکسیو نے اُن افراد کو خبردار کیا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی بلند سطح کا شکار ہیں، انہیں انڈوں کی زردی کا استعمال محدود کرنا چاہیے اور ہفتے میں دو سے تین مرتبہ انڈے کا استعمال کرنا چاہیئے،اس کے علاوہ جگر، پتے، گردے اور پیشاب کی نالی کے امراض میں مبتلا افراد اور بزرگوں کو بھی انڈے کا استعمال کم کرنا چاہیے۔
انڈا صحت کے لیے بہت مفید ہے، مگر اسکا زیادہ استعمال نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کو جو پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا ہوں،ہر شخص کی غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے انڈے کھاتے وقت اپنے جسم کی ضروریات کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
2 تبصرے “کیاروز انڈے کھانا نقصان دہ ہے؟”