
عمران خان کے بارے میں اب تک جاری قیاس آرائیوں میں سے سب سے خوفناک خبر سامنے آئی ہے اور اس خبر کے راوی سینئر صحافی ہارون الرشید ہیں جنہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کچھ ہونے کی صورت میں عمران خان کی وصیت ہی پڑھ ڈالی۔
اپنے ایک وی لاگ میں صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں جو خبر سامنے آئی ہے اس کی تردید عمران خان خود کریں یا علیمہ خان کریں یا حکومت کرے تو صورتحال واضح ہو۔ پی ٹی ائی کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی بہن سے کہا ہے کہ یہ مجھے فوجی حکومت کے حوالے کر سکتے ہیں اور مجھے پھانسی دے سکتے ہیں ۔
میری وصیت یہ ہے کہ میرے منہ پہ کالا نقاب ناں ڈالا جائے پھانسی دیتے اور اس کی ضرور اس ویڈیو بنائی جائے اور تاکہ قوم یہ دیکھ لے کہ میں خوف کا شکار ہوں یا کلمہ پڑھتا ہوا دنیا سے رخصت ہوا ہوں اپنے مالک پہ توکل کر کے۔
ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پھانسی دینے والا کوئی غیر مسلم نہ ہو کیونکہ اس سے مذہبی فرقہ واریت پھیل سکتی ہے۔
ہارون الرشید نے جو عمران خان کی وصیت سامنے رکھی ہے اس کی صداقت بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جو کہ بے چینی کو فروغ دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات
صحافی بشیر چوہدری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو بظاہر عمران خان کا حامی اور خیرخواہ سمجھا جاتا یے لیکن چند ڈالرز کی خاطر وہ دل دہلا دینے والی جھوٹی کہانی گھڑ کر نہ صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں بلکہ لوگوں کے جذبات کا قتل کرتے ہیں۔ اللہ ایسے گدھ جیسے دوستوں سے سب کو بچائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران ریاض خان نے بھی عمران خان سے جیل میں برا سلوک روا رکھے جانے کا انکشاف کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اخبار بند ، کینٹین بند، اپنی ادویات بند، واک بند، سائیکلنگ اور ورزش بند ،پرہیزی کھانا بند، نہانے کے لیے الگ واش روم کی سہولت بند، سیل کی صفائی بھی بند ، ہفتہ وار صفائی بھی بند ، ہر 6 گھنٹے بعد سکیورٹی انچارج تبدیل جبکہ ملاقات ہر قسم کی بند کر دی گئی ہے۔