پاکستانیوں کی محبت کی شادی کی بحث ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ سوشل میڈیا فورمز سے لیکر پاکستانی ڈراموں تک ہر جگہ یہی موضوع زیر بحث ہوتا ہے۔ اسی امر کو جاننے کیلئے گیلپ کی جانب سے ایک سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کے کتنے فیصد پاکستانیوں کی شادی محبت کی ہوتی ہے اور کون ہیں جو ارینج میرج کا سہارا لیتے ہیں۔
تاہم گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے اس سروے کے نتائج نے تمام تر دعووں اور پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق صرف پانچ فیصد لوگ ہی محبت کی شادی کر پاتے ہیں جبکہ 85 فیصد افراد ارینج میرج کرتے ہیں۔
سروے کا ایک اور پورشن جس نے پاکستانیوں کو حیران کیا ہے وہ کزن میرج کا ہے۔ اس سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بقیہ 10 فیصد افراد کی شادی کزن میرج ہوتی ہے۔ یہ اس سروے کا دلچسپ زاویہ ہے کہ اس میں محبت کی شادی اور ارینج میرج سے کزن میرج کو الگ رکھا گیا ہے۔
پاکستان میں کزن میرج کی شرح محبت کی شادیوں سے تقریباً دوگنی ہے جو کہ حیران کن نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: درفشاں سلیم محبت کی شادی کے حق میںکیوںنہیں ؟
پاکستان میں شادی کےبندھن کے ارد گرد کئی مشکلات کا گھیراؤ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔ اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مناسب رشتہ نہ ہونے اور مناسب رشتے کی تلاش میں صرف ہونے والی محنت کو کم کرنے کیلئے والدین کزن میرج کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
شادی کی مسائل کو حل کرنے کیلئے کئی ایپس بھی ترتیب دی گئی ہیں جن میں سے سب سے مشہور دل کا رشتہ نامی ایپ ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے پسند نہ پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب رشتہ تجویز کرتی ہے۔
“کتنے فیصد پاکستانیوں کی محبت کی شادی؟ سروے آگیا” ایک تبصرہ