امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن، جنہیں مسٹر بیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے چینل کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جمی ڈونلڈسن نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر والے اکاؤنٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ٹی سیریز اور مسٹر بیسٹ کے درمیان تقریبا 4 ملین سبسکرائبرز کا فرق ہے جو کہ ایک بہت بڑا نمبر ہے۔
امریکی ارب پتی جمی ڈونلڈسن نے گزشتہ سال عہد کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیوڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والے ہیں اور پھر چینل ٹی سیریز کامقابلہ کریں گے،جواس وقت تک سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل تھا،ٹی سیریز کے 266 ملین سبسکرائبرز تھے اور وہ میوزک اور فلموں کی ویڈیوز کے لیے مشہور تھا۔اس عہد کے تحت مسٹر بیسٹ نے اپنے کونٹینٹ کی تعداد اور معیار دونوں میں اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں:- مبشر صدیق کے ساتھ بڑا حادثہ ہو گیا
تقریباََ ایک سال سے زائد عرصے کی محنت کے بعد مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل ویڈیو شیئرنگ کا سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو حاصل تھا۔
تاہم، مسٹر بیسٹ کی اس کامیابی نے یوٹیوب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی صلاحیتوں اور منفرد آئیڈیاز نے ناظرین کو بہت متاثر کیا ہے اور انہیں دنیا کا سب سے بڑا یوٹیوبر بننے میں کافی مدد دی ہے۔ظاہر کے جس کا مواد صارفین زیادہ پسند کریں گے جیت اسی کی ہوگی۔ مسٹر بیسٹ کے فالورز کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور وہ یوٹیوب کمیونٹی میں اپنی جگہ مضبوط کر رہے ہیں۔ان کی یہ کامیابی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ انسان محنت اور لگن سے کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے۔