کس مشہور اداکار نے اسلام قبول کیا؟

کس مشہور اداکار نے اسلام قبول کیا؟

ڈچ کے مشہور اداکار اور ماڈل ڈونی رولوِنک نے 19 اپریل بروز جمعے کے دن ایک مسجد میں اسلام قبول کرلیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کی اسلام قبول کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔ جس پر رولوِنک نے اپنے ایک انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ میرا کل ایک خاص دن تھا۔” ڈونی رولوِنک نے اس بارے میں مزید کہا کہ “جب میں لوگوں کی موجودگی میں اسلام قبول کر رہا تھا تو اس لمحے کی تصاویر آن لائن شیئر کی گئیں اور اسے میڈیا نےرپورٹ بھی کیا” ۔ سال 2022میں اداکار ڈونی رولوِنک ایک فٹنس ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی پانچ پسلیاں ٹوٹ گئیں تھیں اور ان کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھےاور اسی سال انہیں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔ ان دو واقعات نے ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک کی زندگی کو متاثر کیا اور انہوں نے مذہبی تعلیمات کی سمجھ اور تلاش کا آغاز کیا اور مسلمان بن کر اسلام بطور مذہب قبول کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی تاج کمپنی کے قرآن مجید انڈیا میں کیسے مقبول ہو رہے؟

گزشتہ چند ہفتوں سے، ڈونی رولوِنک مسجدوں کا دورہ کر رہے ہیں جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے رمضان کے بابرکت مہینے کا بھی بھرپور اہتمام کیا اور قرآن مجید کا مطالعہ بھی کیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا ہے اور مذہبی تبلیغ اور معلومات کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کیا جا رہا ہے۔گزشتہ سال، ون چیمپئن شپ فلائی وزن معیاری موئے تھائی چیمپئن روڈٹنگ جتمونن، اسلام قبول کر چکے ہیں۔ اسی طرح جرمن فٹ بالر روبرٹ باؤر نے بھی اسلام قبول کیا ہے، اور اس فیصلے کا اعلان انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔
انکے علاوہ مزید مشہور اداکاروں نے اسلام بطور مذہب قبول کیا جو دین اسلام کی برکتوں اور عظمت کی پہچان ہے۔ کہ کس طرح دین اسلام لوگوں کی زندگی بدل دیتا ہے اور اندھیرے سے روشنی میں لے آتا ہے۔

کس مشہور اداکار نے اسلام قبول کیا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں