تربوز-کو-انجکشن

کیا تربوز کو انجکشن لگایا جاتا ہے اور اسکی پہچان کیا ہے؟

تربوز کا موسم آتے ہیں ایک بار پھر تربوز کو لال کرنے کیلئے انجکشن کے استعمال کی تاویلیں زبان زد عام ہیں۔ اس حوالے سے کچھ محققین اس بات سے متفق نظر آتے ہیں کہ تربوز کی رنگت لال کرنے کیلئے انجکشن لگائے جاتے ہیں جبکہ کچھ سرے سے اس بات کی نفی میں اپنی دلائل پیش کرتے نظر آتے ہیں۔
اس پر تفصیلی ریسرچ کرنے والے صحافی اظہار اللہ کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جس انجکشن کو تربوز میں لگانے کی بات کی جارہی ہے وہ ایروتھروسین ہے۔ یہ فوڈ کلر ہے اور اسکی ایک خاص مقدار قابل استعمال ہے۔
یہ فوڈ کلر ہماری کئی روزمرہ استعمال کی چیزوں میں پایا جاتا ہے جس میں مشروبات، کیک ، جیلی اور ٹافیاں وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم ماہرین اور اوپن سورس ریسرچ بتاتی ہے کہ بذریعہ انجکشن اس فوڈ کلر کو تربوز میں اتارنا معمول کی سرگرمی نہیں ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ ایسا تاثر ضرور ہے کہ تربوز کو لال کرنے کیلئے انجکشن دیا جاتا ہے اور اکثر اس تاثر کو بڑھاوا اس وقت ملتا ہے جب کوئی پڑھا لکھا شخص اس پر ویڈیو بناتا ہے۔
مزید پڑھیں:‌فروزن فوڈز مضر صحت کیسے؟
چند دن قبل مشہور یوٹیوبر ڈاکٹر عفان قیصر نے ایک ویڈیو میں تربوز کو لال کرنے کیلئے انجکشن لگانے کے انکشاف کو چند جان لیوا بیماریوں کے ساتھ جوڑ کر ویڈیو بنائی تو اس نے عوام میں مزید تشویش پھیلا دی ہے۔
تاہم ماہرین بتاتے ہیں کے تربوز کو ٹٹول کر دیکھ لیا جائے۔ اگر کہیں سے ہلکا سا سوراخ معلوم ہو تو ویسا تربوز لینے سے اجتناب کر لیاجائے۔ اگر ایسے دیکھنے سے معلوم نہ ہو پائے تو تربوز کو لال دکھانے کیلئے اکثر پھل فروش کٹ لگا کر دکھاتے ہیں۔
ایسے میں تربوز کو فوڈ کلر انجیکٹ ہونے کا پتا چلانے کیلئے ٹشو پیپر کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹشو پیپر پھیرنے سے گیلا ہو اور اس پر رنگ بھی لگ جائے تو یہ واضح نشانی ہے کہ تربوز کو ایروتھروسین کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔اگر ٹشو صرف گیلا ہو اور رنگ نہ لگے تو یہ بتاتا ہے کہ تربوز کوکسی مضرصحت چیز سے انجیکٹ نہیں کیا گیا۔

2 تبصرے “کیا تربوز کو انجکشن لگایا جاتا ہے اور اسکی پہچان کیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں