اہم خبریں

کیا خیبرپختونخوا حکومت مشال یوسفزئی کیلئے دو کروڑ کی نئی گاڑی خرید رہی؟

اپنے کام سے زیادہ نمود و نمائش پر زیادہ توجہ دینے کے باعث خیبر پختونخواکی مریم نواز کا لقب پانے والی مشیر وزیراعلی کے پی کے مشال یوسفزئی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ مین سٹریم میڈیا پر چلنے والی خبر میں انکشاف کیا گیا کہ وزیراعلی کی خاتون مشیر اور سیکرٹری سماجی بہبود کے لیے گاڑی خریدنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت مشال یوسفزئی کو ایک کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خرید کر دی جائے گی ۔
خبر سامنے آتے ہی مخالفین کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے بھی خیبر پختونخواحکومت کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عمران خان کے ویژن کے منافی قرار دیا تاہم اب مشال یوسفزئی کے کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے ایا ہے
انہوں نے وضاحت پیش کی کہ بعض عناصر کی جانب سے مسلسل بے بنیاد منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،جس کا مقصد صرف کردار کشی کرنا ہے۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر ، خصوصی تعلیم نے سمری ارسال کی کہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر و خصوصی تعلیم کے پاس گاڑی نہیں، نئی گاڑی کی خریداری کےلئے اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی زبان بندی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

اس سمری میں مشیر وزیراعلیٰ کے لئے بھی نئی گاڑی خریدنے کا ذکر کیا گیا،میرے سامنے سمری پیش کی گئی جس پر میں نے سختی سے منع کیا اور کہا کہ اگر گاڑی کی ضرورت تھی تو نگران حکومت میں خریدنے کی اجازت لیتے، واضح احکامات دیئے کہ گاڑی خریدنے کی کوئی ضرورت نہیں اور کیس واپس کردیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی مشال یوسف زئی کے لیے گاڑی خریدنے کے موقف کی تردید کی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے وزراء کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری ریجیکٹ کر دی تھی اور بیوروکریسی نے دوبارہ کسی محکمے کے لیے ایسی سمری بھیجی تو وہ بھی ریجیکٹ ہی ہوگی کیونکہ ہماری اول و آخر ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے ۔تحریک انصاف کی خیبر پختونخواحکومت بانی چیئرمین عمران خان کے سادگی کے اصول پر سختی سے کاربند ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button