فیکٹ چیکمتفرق

کیا فارم 45 کی وجہ سے پاکستان میں فیس بک سروس معطل ہوئی؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کو کچھ دیر کوسوشل میڈیا سروسز بند ہوئیں جس میں فیس بک اور انسٹا گرام بری طرح متاثر ہوئے۔ صارفین کے فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لوگ آؤٹ ہو گئے اور دوبارہ پاسورڈ ڈالنے پر بھی لاگ ان نہ ہوئے۔ پاکستان میں حالیہ دنوں میں ایکس کی بندش اور انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسوں کے دوران اور انتخابات کے روز نیٹ ورک کی بندش کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے کئی سازشی تھیوریاں سامنے آئیں، جو منٹوں میں وٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوئیں اور لوگ ایک دوسرے کو فیک نیوز کے ذریعے پاکستان میں فیس بک بین ہونے کی خبریں دینے لگے۔
اس میں سے ایک سازشی تھیوری یہ تھی کہ پی ٹی اے سے منسوب ایک پریس ریلیز شیئر کی جارہی تھی جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پی ٹی اے نے تمام آپریٹرز کو اگلے احکامات آنے تک پاکستان میں مکمل طور پر فیس بک بند کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌اسرائیل کے حامی کھلاڑی نے کیسے اسلام قبول کیا؟

یہ خبر دراصل 2010 کی خبر تھی جب لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کے پیش نظر پاکستان میں فیس بک کی سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے تاہم دو ہفتوں کے بعد یہ سروسز بحال کر دی گئی تھیں۔
ایک سازش فارم 45 سے متعلق بھی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپلوڈ کیئے گئے فارم 45 میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی روکنے کیلئے یہ قد م اٹھایا گیا۔ ایسی خبریں بریکنگ نیوز کی شکل میں شیئر کی جاتی رہیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی بجائے کہیں اور سے فارم 45 اپلوڈ ہو گئے جس سے پاکستان کے الیکشن سے متعلق دنیا بھر میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان میں سروسز بند کی گئیں۔
دنیا بھر میں ان سروسز کی معطل ہونے کی اطلاعات ملیں جو چند منٹوں میں درست بھی ہوگئیں۔ تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا پر آئے روز کی قدغنوں کی وجہ سے سازشی تھیوریوں نے جگہ بنا لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button