کیا آپ نے نیلے رنگ کی بریانی کھائی ہے؟

انسانی آنکھ رنگوں کو ہی توجان پرکھ رکھتی ہے اور جب معاملہ کھانے کا ہو تو ایسی چیز کو کھانے سے پہلے انسان دس بار سوچے جو اپنے رنگ سے ہی عجیب دکھائی دیتی ہو۔ کچھ لوگ تو اکثر کھانے کی چیزوں کے رنگ دیکھ کر ہی اندازہ لگا لیتے ہیں کہ یہ کھانے میں کیسا ذائقہ رکھتی ہو۔ آپ نے ہلکے زرد رنگ کی بریانی تو ضرور کھائی ہوگی یا پھر میٹھے میں تین سے چار رنگوں پر مشتمل چاول۔ لیکن کیا آپ نے کبھی نیلے رنگ کی بریانی کھائی ہے؟
جی ہاں ! گہرے نیلے رنگ کی بریانی۔ آپ یقیناً سوچ کر ہلکی سےکراہت محسوس کر رہے ہو۔ لیکن فیشن وی لاگرز کی طرح فوڈوی لاگرز بھی آئے روز ایسی ایسی چیزیں سامنے لے کر آتے رہتے ہیں جو اپنے منفرد ہونے کی وجہ سے وائرل ہونے لگتی ہیں۔
انڈیا سے تعلق رکھنے والی پراتیما پرادھان نامی فوڈ وی لاگر نے ویڈیو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے چینل دی ککنگ ماما میں نیلے رنگ کے گھی کے چاول بنا کر ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت میں تنقید و تعریف کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ پراتیما کوئل بوٹی کی پتیوں کی دھوتی ہیں جو نیلے رنگ کے پھول ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک کپ چاول پانی میں بھگو کر چولہے پر چڑھانے کے بعد اس میں کوئل بوٹی کی پتیاں ڈالی جاتی ہیں۔ پھر دوسرے برتن میں گھی گرم کر کے مصالحہ ، کٹے ہوئے پیاز، کاجو ، کشمش وغیرہ کے ساتھ نیلے رنگ کے چاولوں کو مکس کرتی ہیں اور ڈش تیار ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:‌درفشاں سلیم محبت کی شادی کے حق میں‌کیوں‌نہیں ؟

نیلے رنگ کی بریانی کہہ لیں یا پھر نیلے رنگ کے گھی والے چاول ، یہ فوڈ وی لاگر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں اجزاء بھی بتاتی ہیں۔ تاہم ان چاولوں سے زیادہ دلچسپ تبصرے نظر آتے ہیں۔


ایک صارف نے لکھا کہ بازار سے ملنے والے یہ پھول محفوظ بنانے کی غرض سے کاپر سلفیٹ کے ساتھ مکس کیئے جاتے ہیں جس عرف عام میں نیلا تھوتھا کہا جاتا ہے۔ صارف کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں یہ مضر صحت ہوجاتے ہیں۔ تاہم اگر انہیں گھر میں اگایا جائے تو یہ محفوظ ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر رشتہ داروں کو یہ نیلے رنگ کے چاول پیش کیئے جائیں تو وہ کہیں گے ہمیں چاولوں میں نیل ڈال کر کھلایا ہے۔ جبکہ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ اگر اس میں لیموں نچوڑ دیا جائے تو یہ جامنی رنگ کا بن جائے گا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ان کی نیلے رنگ کے چاول دیکھ کر بھوک ہی مر گئی جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ اگر انہیں ایسے چاول میسر بھی آئیں تو وہ کبھی نہ کھائیں۔ مزاح کا ایک نیا موقع ملنے پر ایک انسٹاگرام فالور نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اس سے تو اچھا ہے میں وہی چائے روٹی کھا لوں۔

کیا آپ نے نیلے رنگ کی بریانی کھائی ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں