پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے وی پی این رجسٹریشن کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سافٹ و بیر ہاؤسز ، کال سینٹرز ، فری لانسرز اور غیرملکی سفارت خانوں کے لیے قانونی محفوظ اور بلا تعطل آپریشنز کے پیش نظر وی پی این رجسٹریشن کا عمل (ون ونڈو آپریشن) کے تحت پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر مفت دستیاب ہے۔
پی ٹی آے کا مزید کہنا ہے کہ یہ ایک جاری سرگرمی ہے جسے پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاشا کی جانب سے مسلسل مربوط کیا جارہا ہے۔سال 2020 سے اب تک 20,000 سے زائد آئی پی ایڈریسر وی پی این کے لیے رجسٹرڈ
بلا تعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لیے براہ کرم /https://ipregistration.pta.gov.pk پر اپنا وی پی این رجسٹرڈکرائیں۔
پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز رجسٹریشن کے حوالے سے درخواست جمع کروانے کے مراحل کی تفصیلی معلومات پی ٹی اے کے سوشل میڈیا (فیس بک اور یوٹیوب) چینلز پر بھی دستیاب ہیں :
مزید پڑھیں:پاکستان انٹرنیٹ لوڈ شیڈنگ متعارف کرانے والا پہلا ملک
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں وی پی اینز سروسز کی فراہمی میں تعطل کی خبریں سامنے آئیں جس نے سلو سپیڈ انٹرنیٹ اور آئے روز کی سوشل میڈیا پابندیوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار وی پی این استعمال کرنے والوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا۔
انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں وی پی اینز تک رسائی میں مشکلات کی نشاندہی کی ہے۔ تاہم پاکستان میں حکومتی سطح پر کوئی اہم وضاحت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ذرئع سے سامنے آنے والی خبروں میں اس معاملے کو سسٹم کی خرابی سے جوڑا گیا ہے۔ جبکہ صحافی اویس یوسفزئی کی خبر کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے انہیں بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔