درخت-کاٹنے

خبردار! درخت کاٹنے پر اب ایف آئی آر

چیئرمین سی ڈی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو آگاہ کیا ہے کہ اب اسلام آباد میں درخت کاٹنے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ کے متعلق بریفنگ دے رہے تھے۔
ایوان بالا کی ذیلی کمیٹی کے اس اجلاس کی صدارت شیری رحمان نےکی جبکہ اس میں این ڈی ایم اے نے آگ لگنے کے واقعات پر بریفنگ دی۔ اس موقع چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ رواں سال اب تک مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 11ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ تین افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ کئی واقعات حادثاتی نوعیت کے بھی تھی جبکہ آگ سے مزید نمٹنے کیلئے فائر ناکے سخت کرنے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ مارگلہ ہلز پر رواں سال بھی شجر کاری مہم چلائی گئی جس کے تحت شیشم ، املتاس، نیم وغیرہ کے پودے لگائے جارہے ہیں اور مختلف محکموں کی یقین دہانی کے بعد تقریبا 41 لاکھ تک پودے لگنے کی امید ہے۔ تاہم انہیں نے واضح کیا کہ درخت کاٹنے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی۔

مزید پڑھیں: ہیٹ سٹروک سے انسان کی موت کیسے ہوتی ہے

یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو درخت کاٹنے والے افراد کا سراغ لگانے کیلئے دقت کا سامنا ہے کیونکہ مارگلہ اطراف کے ارد گرد سیکورٹی حصار ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کے کوئی درخت کاٹ کر لے جائے اور کسی کو پتا بھی نہ چلنے دے۔
اجلاس میں موجود این ڈی ایم اے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو آگاہ کیا کہ جولائی اور اگست میں ملک بھر میں ریکارڈ بارشیں ہوں گی جس کے پیش نظر سیلابی صورتحال پیش ہونے کے خطرات بھی ہیں۔ حکام نے سینیٹ کمیٹی کو مطلع کیا کہ محکمہ موسمیات کے آلات اب پرانے ہو چکے ہیں جس کیلئے گرانٹس چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں