اہم خبریںپاکستانسیاست

عدم اعتماد کے دن رولنگ دینے والا ڈاکیومنٹ قاسم سوری نے کہاں‌چھپایا؟

3 اپریل 2022 ، عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے عدم اعتماد پیش کر رکھی تھی جس پر ووٹنگ کرانا تھی۔ اجلاس طلب ہوا اور سب کی نظریں تھیں کہ کب ووٹنگ ہو اور پی ٹی آئی حکومت کے جانے کا اعلان ہو کیوں کہ عمران خان حکومت عددی اکثریت کھو چکی تھی۔
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا تو اچانک فواد چوہدری اٹھے جو اس وقت نشریات کے ساتھ وزراتِ قانون کا حلف بھی اٹھا چکے تھے۔
انہوں نے امریکی سازش کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو آئین کی منافی قرار دیتے ہوئے سپیکر کو رولنگ دینے کی درخواست دی۔
یہ غیر متوقع صورتحال تھی کیونکہ اس سے پہلے اسد قیصر بطور سپیکر اس اجلاس کی صدارت سے اٹھ چکے تھی۔ تاہم قاسم سوری نے بطور ڈپٹی سپیکر آگے بڑھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل پانچ کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو رولنگ دے کر مسترد کر دیا۔
اس کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
تاہم معاملہ سپریم کورٹ میں چلاگیا جہاں سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا گیا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:‌شاہد خان آفریدی کا قاسم سوری کو کرارا جواب

عدم اعتماد کے روز قاسم سوری نے اپنا ڈاکیومنٹ کہاں چھپار کھا تھا؟‌

اپنے رولنگ دینے کے تین سال بعد قاسم سوری نے یہ راز افشاں کر دیا کہ انہوں نے اپنی رولنگ کا کاغذ کہاں چھپا رکھا تھا۔
بیرون ملک مقیم ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے صحافیوں کو ایک آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایجنسیوں کے لوگ پارلیمنٹ میں آئے ہوئے تھے اس لئے انہوں نے اپنی رولنگ کے کاغذ کو بائیں پاؤں کی جراب میں چھپا رکھا تھا۔
جب اجلاس میں پہنچا تو اپوزیشن والے (ن لیگ اور پیپلز پارٹی) والے بڑے فخر سے بیٹھے تھے لیکن پھر میں نے اپنے بائیں جراب سے رولنگ نکالی اور سنادی۔

قاسم سوری کا عمران ریاض کی مدد سے متعلق وضاحت:

قاسم سوری نے اس انٹرویو میں عمران ریاض سے متعلق بھی وضاحت دے دی۔ عمران ریاض کے بیرون ملک پہنچنے اور اس میں قاسم سوری کی جانب سے مدد دینے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد قاسم سوری نے بھی اپنا مؤقف پیش کر دیا۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اگر میں نے عمران ریاض کا ساتھ دیا ہے تو حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔ کیا عمران ریاض نے کوئی چوری کی، قتل کیا یا پاکستان کا کوئی ایٹمی راز فاش کر دیا جو اس کی مدد کر کے غلطی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button