اہم خبریںپاکستانجرم و سزا

کراچی کے کار ساز حادثے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی کے کار ساز حادثے کیس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا نے ملزمہ نتاشا کو معاف کر دیا ہے اور فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ْ یہ حادثہ کچھ عرصہ قبل پیش آیا تھا، جس میں نتاشا کی گاڑی کی ٹکرلگنے سے عمران عارف اور ان کی بیٹی آمنہ عارف جاں بحق ہوگئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا نے ایک حلف نامہ تیار کیا ہے، جس میں انہوں نے یہ واضح طور پر بیان کیا ہے کہ تمام معاملات حل کر لیے گئے ہیں اور وہ ملزمہ کو معافی دے رہے ہیں۔ حلف نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معافی اللہ کے نام پر کی گئی ہے اور یہ فیصلہ بغیر کسی دباؤ کے کیا گیا ہے اور اب ملزمہ کو ضمانت دینے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ملزمہ نتاشا کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو دیت کی ادائیگی کی جائے گی، جس کا پے آرڈر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروا دیا گیا ہے ، جس کے بعد عدالت سے امید کی جا رہی ہے کہ ملزمہ کو جلد ہی ضمانت مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:جرمن سیاح پر تشدد:میرا پاکستان ایسا تو نہ تھا

ورثا کے حلف نامے کے مطابق یہ حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا، اور اس لیے ورثا نے انسانی ہمدردی اور دینی تعلیمات کے پیش نظر معافی دینے کا فیصلہ کیا۔
یہ حادثہ کراچی کے کار ساز علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں نتاشا کی گاڑی کی ٹکر سے عمران عارف اور آمنہ عارف جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے بعد نتاشا کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی گئی تھی، لیکن اب دیت کی ادائیگی کے بعد معاملہ حل ہو چکا ہے ۔عدالت میں آج ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی، جہاں یہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ اور حلف نامے پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد یامکان ہےکہ ملزمہ نتاشا کو ضمانت مل جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button