سونم باجوہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ؟ خفیہ راز باہر آگیا
نامور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنا انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

فنکار امن کے سفیر مانے جاتے ہیں اور جنگی حالات میں تناؤ کم کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں انڈیا کے فنکاروں کو اور انڈیا میں پاکستانی اداکاروں کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔
لیکن حالیہ دنوں میں پاکستان بھارت جنگی حالات میں بھارتی انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھی نہ بخشا۔
دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر فواد خان اور ہانیہ عامر بھارتی عسکریت پسندوں کا نشانہ بنے رہے۔
جنگ کےدوران دونوں ممالک کے فنکاروں کو حب الوطنی کا تقاضا نبھاتے ہوئے بیانات جاری کرنے پر زور میں دیا جاتا رہا۔ پاکستانی فنکاروں کی جانب سے انڈیا کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت بھی کی گئی تھی۔
اسی دوران میں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ (Sonam Bajwa) نے اپنا انسٹا گرام پر ایسی پوسٹ کر دی جس نے پاکستانیوں کے دل خوش کر دیئے۔
سونم باجوہ پاکستان کے ساتھ؟ حیران کن انکشاف:
نامور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنا انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصویروں میں خوبرو اداکارہ نے اپنے ہاتھوں میں سبز رنگ کی چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں۔
View this post on Instagram
سفید اور سبز پاکستانی پرچم کے دو رنگ ہیں ۔ بس پاکستانیوں کو یہی چاہیے تھا اور کیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سونم باجوہ کی ان تصاویر میں پہنے گئے کپڑوں اور چوڑیوں کو پاکستان کی حمایت سے جوڑ دیا۔
رمیز ملک نامی ایک صارف نے سونم باجوہ کی تصاویر پر تبصرہ کیا کہ سونم سفید کپڑوں اورسبز چوڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔
ایک اور صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم سمجھ گئے سونم جی، پاکستان زندہ باد۔
ایک صارف نے تو اداکارہ کو آئی ایس آئی ایجنٹ تک بنا دیا۔ جبکہ ایک مداح نے لکھ ڈالا کہ ٹھیک ہے سونم، آپ ہمارے لئے سفید سوٹ اور گرین چوڑوں تک آ گئیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان سے محبت دکھانے کا الگ ہی انداز۔
مزید پڑھیں: فواد خان ، ہانیہ عامر انڈین عسکریت پسندوں کے نشانے پر
اس کے علاوہ کسی نے لکھا کہ "اتنا پیار ہم سے” جبکہ "ہم سمجھ گئےسونم جی” اور "پاکستان زندہ باد” جیسے کئی کمنٹ بھی تصاویر کے نیچے پوسٹ کئے گئے جن میں پر پل اضافہ ہورہا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین پاکستانی صارفین کے مزاح کو سیریس لے گئے۔ ایک بھارتی صارف نے کمنٹ کیا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے اپنے ملک کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔
صارف نے سونم باجوہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ہماری قوم کیلئے کھڑی نہیں ہو سکتیں تو ہمارے دشمنوں کے ساتھ بھی نہ کھڑی ہوں۔
صارف نے سونم باجوہ کو باور کرایا کہ مت بھولیں کہ آپ جو کچھ ہیں وہ اس دھرتی کی وجہ سے ہیں۔
آپریشن سندور نامی ایک انڈین اکاؤنٹ نے سونم باجوہ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان کو سپورٹ کر رہی ہیں؟
کچھ پاکستانی صارفین نے سیز فائر پر افسوس کا اظہار کر ڈالا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سفید اور سبز رنگ آپکے پاکستان کیلئے پیار کو اجاگر کرتا ہے۔ اگر سیز فائر نہ ہوتا تو آج آپ نے پاکستان میں ہونا تھا۔
یقیناً بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کسی طور اپنے کپڑوں یا چوڑیوں سے ایسا کوئی پیغام نہیں دینا چاہتی تھیں۔ لیکن پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی چھوٹی سی شرارت نے انڈیا کے باسیوں کے انتہاپسند سوچ کو مزید واضح کر دیا۔