بھارت کی ہٹ دھرمی اور کھیل میں سیاست کو لانے کی عادت نے بڑی ایونٹ کی مہربانی چھین لی۔ بھارت کو 2025 کی بلائنڈ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے موجودہ مردوں کے ایونٹ میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے اور ویزا منظوریوں اور سفر کی اجازت میں تاخیر کے سبب کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ملتان میں منعقدہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (WBCC) کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں پاکستان میں جاری ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کو این او سی نہ دینے کے فیصلے پر گرما گرم بحث ہوئی۔
بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ کرنے کی پالیسیوں اور عدم تعاون کی روش کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا، جو اس سے پہلے بھی بلائنڈ ورلڈ کپ 2022 کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے کا سبب بنا تھا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں بین الاقوامی بلائنڈ کرکٹ کی میزبانی نہیں کریں گے جب تک دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم نہیں ہو جاتی۔
مزید پڑھیں:کیا بابر کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے؟
فیصلے کے مطابق، دونوں ممالک صرف ان مقابلوں کی میزبانی کر سکیں گے جو غیر جانبدار مقامات پر ہوں، جہاں ویزے اور این او سی کے مسائل شرکت میں رکاوٹ نہ بنیں۔
مزید برآں، اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو WBCC کے چیئرمین کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اتوار کے روز، پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر جاری بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس کے علاوہ انڈیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستانی شائقین کو اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان انڈیا میچز بھی پاکستان میں دیکھنے کی سہولت نہیں مل سکے گی۔