صحتمتفرق

ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر

ڈاکٹر اگر حقیقی معنوں میں مسیحائی کا حق ادا کرنے لگ جائیں تو ہمیں آئے روز ہی ایسی خبریں ملتی رہیں جو ہماری اس شعبے کی عزت و تکریم کو مزید بڑھا دیں۔ ایسی ہی ایک صورتحال انڈیا سے سان فرانسسکو جانے والی فلائٹ میں پیش آئی ، جہاں ڈاکٹر کی بروقت مداخلت اور حاضر دماغی نے خاتون کی جان بچالی۔
انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دو جولائی کو نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی فلائٹ میں پیش آیا جہاں ایک 56 سالہ خاتون کی دوران پرواز طبعیت بگڑنے لگی۔
خاتون کی بگڑتی حالت دیکھ کر جہاز میں موجود کیرالہ کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹر مدد کو آئے جن کا نام گیگی وی کروٹوکلم بتایا جاتا ہے۔ جہاز میں موجود عملے کو مطمئن کرنے کیلئے انہوں نے اپنا کارڈ بھی پیش کیا۔
انہیں خاتون کا علاج کرنے کی اجازت تو مل گئی تاہم ان کے پاس ایسے آلات نہ تھے جس سے وہ خاتون کی طبعیت بگڑنے کی وجہ معلوم کر سکیں۔ لیکن انہوں نے اس موقع کو ضائع نہ کیا اور خاتون کی ایپل واچ کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:رات کے وقت موبائل فون کا استعمال کتناخطرناک ہے

ایپل واچ کے فیچر ای سی جی کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے معلوم کیا کہ بلڈ پریشر بہت ہائی ہے اور خاتون کو آکسیجن کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے جہاز کی میڈیکل کٹ سے خاتون کو انجیکشن دیا۔
اس دوران پائلٹ نے جہاز کو دوبارہ ایئر پورٹ کی جانب موڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکٹر نے انہیں پرواز جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی خاتون اب خطرے سے باہر ہیں اور سفر کرنے کی حالت میں ہیں۔
یوں پرواز جاری رہی اور سان فرانسسکو پہنچنے پر میڈیکل عملہ ہائی الرٹ تھا جہاں سے خاتون کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وہاں زیر علاج ہیں اور انکی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
ایپل واچ کا استعمال کر کے خاتون کی جان بچانے کے اس واقعے کو نہ صرف انڈین میڈیا بلکہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی کافی شہرت مل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button