سہیل وڑائچ-نواز شریف

جب سہیل وڑائچ کی پیشن گوئیاں میاں صاحب کو لے ڈوبیں

صحافی سحرش مان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بتایا کہ کیسے الیکشن 2024 سے قبل سہیل وڑائچ نے میاں محمد نواز شریف کو یہ بتایا کہ ان کی ہوا چل پڑی ہے حالانکہ حقائق اس کے بالکل برعکس تھے۔
سحرش مان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پروگرام میں محمد زبیر نے ایک بار بتایا کہ جب فروری 8 کے انتخابات سے چند روز قبل انکی قائد سے ملاقات ہوئی تو قائد انقلاب بڑے مطمئن تھے کہ انکی لہر چل پڑی ہے ۔ قائد کے پاس سہیل وڑائچ صاحب بھی تشریف فرما تھے۔ محمد زبیر نے قائد انقلاب کو زمینی صورتحال کی سنگینی بتائی کہ قائد محترم عوامی موڈ انتقامانہ ہوا پڑا ہے کوئی آپکی لہر نہیں چل رہی خیال کریں۔
سحرش مان کا کہنا تھا کہ محمد زبیرنے بتایا کہ میرا یہ کہنا تھا کہ قائد تڑپ کر بولے زبیر صاحب آپ نے کبھی کونسلر کا بھی الیکشن لڑا ہے زندگی میں ؟ جو یوں انتخابات اور عوامی موڈ کا بتا رہے ہیں؟محمد زبیر نے جواب دیا قائد محترم جو سہیل وڑائچ ابھی آپ کو یہ بتا کر گیا ہے کہ آپکی لہلہاتی لہر چل رہی ہے اور آپ اس پر آنکھیں بند کر کے ایمان لے آئے ہیں کونسلر کا الیکشن تو زندگی میں کبھی اس نے بھی نہیں لڑا۔اسکے بعد محمد زبیر کیلئے ن لیگ کے دروازے بند ہو گئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کا وزیر اعظم اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

یاد رہے کہ الیکشن سے صرف ایک روز قبل جنابِ سہیل وڑائچ نے ایک کالم لکھا جس کا عنوان تھا کہ بنگلہ دیش ماڈل آرہا ہے۔
اس میں انہوں نے خبر دی تھی کہ ن لیگ باآسانی 100 سے 110 سیٹیں لے اڑے گی۔ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم ہوں گے جبکہ شہباز شریف بھی وفاق میں بھائی کا ساتھ نبھائیں گے۔ یوں سہیل وڑائچ کی یہ پیشن گوئیاں میاں صاحب کو لے ڈوبیں۔
دوسری جانب انتخابات سے ایک روز قبل کا یہ کالم کہیں نہ کہیں محمد زبیر کی بات کا ثبوت بھی مہیا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں