افتخار ٹھاکر

جب ڈاکوؤں‌نے افتخار ٹھاکر کو پہچان کر پروٹوکول دیا

مشہور مزاحیہ اداکار افتحار ٹھاکر نے نجی نیوز چینل پر تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے حسبِ عادت مزاحیہ واقعات سنائے اور اپنے مزاح سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
ایک موقع پر ایک سوال کے جواب میں افتخار ٹھاکر نے واقعہ سنایا کہ ایک بار ان کا سامنا ڈاکوؤں سےہوگیا لیکن انہوں نے پہچان لیا اور اسکے بعد پروٹوکول دیا۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ وہ نعت گوئی کا شوق رکھتے ہیں اور ایک دن انہیں سیالکوٹ ایک محفل میں رات دو بجے شریک ہونا تھا لیکن ایک بجے تھیٹر ختم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وہ دور تھا جب موٹروے کی سہولت نہیں تھی اور ایک راستہ گجرانوالہ سے جاتا تھا اور ایک کالا شاہ کاکو سے سنگل سڑک جاتی تھی۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ کیا کوئی ایسا راستہ نہیں ہے کہ میں ایک گھنٹے میں سیالکوٹ پہنچ جاؤں۔
افتحار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے انہیں بتایا کہ راستہ تو موجود ہے لیکن وہاں خطرہ رہتا ہے کیونکہ وہ ڈکیتی ہوتی رہتی ہے اور لوگ رات 8 بجے کے بعد وہاں نہیں جاتے۔
افتحار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی سڑک پر گاڑی ڈال دی۔ ابھی دس منٹ کا ہی سفر کیا تھا کہ ایک بائیک ان کی طرف آئی اور سامنے آکر رکھ گئی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ ہاجرہ یامین کو بال سیدھے کروانے سے کون روک رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ دو شخص تھے ایک بائیک پر کھڑا ہو گیا اور دوسرا سامنے کھڑا ہو گیا اور سلور پسٹل نکال لیا۔ افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے شیشہ ڈاؤن کر کے لائیٹ جلائی اور ڈاکو کو بلایا۔
وہ آیا تو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔ میں نے اسے کہا کہ ٹائم کم ہے اور مجھے سیالکوٹ پہنچنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے پسٹل واپس رکھ کر میری گاڑی کے آگے بائیک دوڑا دی۔
اور یوں افتخار ٹھاکر کو باعزت طریقے سے ڈاکوؤں نے راستہ بنا کر دیا۔ ٹھاکر کہتے ہیں کہ کچھ عرصے کے بعد وہ ایک دن محفل تھیٹر میں ڈرامہ کر کے باہر نکلے تو ایک شخص چادر میں لپٹا ان سے ملااور سوال کیا کہ مجھے پہچانا آپ نے؟
افتخار ٹھاکر کہتے ہیں کہ وہ ڈاکو ان سے ملنے تھیٹر پہنچ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں