تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ اور معروف عالم دین ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انگریزی ترجمہ قرآنThe Manifest Quran کی تقریب رونمائی برطانیہ کے مشہور ہیرو گیٹ کنونشن سنٹر میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں پاکستان ، برطانیہ ، گلف ، امریکہ اور کنیڈا سے تعلق رکھنے والے دو ہزار سے زائد افراد ، علمائےکرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب نے برطانیہ میں قرآن کے موضوع پر ہونے والی سب سے بڑی تقریب کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
قرآن مجید کے انگریزی ترجمے The Manifest Quranکی اس تالیف کو شرکاء نے دین اسلام کی اہم خدمت قرار دیتے ہوئے ، سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر محمدطاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں:ڈنمارک میں منہاج القرآن کا بڑا کارنامہ
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمدطاہر القادری کا کہنا تھا کہ انگریزی دنیا کے علمی حلقوں بالخصوص نوجوان طبقے کے رحجانات اور سوالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا گیا ہے۔
The distinctive quality of the “Manifest Quran” lies in its ability to convey the genuine essence, authentic message, and true meaning. Unlike other texts that undergo alterations, the Manifest Quran strives to minimize changes, preserving clarity, flow, intelligibility, and the… pic.twitter.com/8is59FJbNC
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) February 17, 2024
ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی جانب سے لکھے گئے اس ترجمے میں آسان تدریسی انگریزی زبان میں تالیف کیا گیا ہے تا کہ انگریزی بول چال کا حامل طبقہ اسے بآسانی سمجھ سکے۔ ڈاکٹر محمدطاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ ترجمے میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات جیسا کہ عقائد ، معاشرتی و سماجی مسائل کے متعلق اللہ رب العزت نے جو احکامات بیان کیے ہیں انہیں اس روح کے مطابق ابلاغ یقینی بنایا جا سکے۔
سربراہ تحریک منہاج القرآن کا مزید کہنا تھا کہ قرآن مجید کو حقیقی معنوں سے ہٹ کر پیش کرنے کی وجہ سے عام آدمی اور مغربی دنیا کے ذہنوں میں جو اشکالات پیدا ہوئے ہیں یقینی بنایا گیا ہے کہ اس ترجمے سے انکا ازالہ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید امن، بین المذاہب ہم آہنگی ، اقلیتوں کے حقوق، روداری اور اعلیٰ انسانی اخلاقیات کا مکمل ضابطہ حیات ہے۔