
عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط بارے صحافی عدیل سرفراز نے دعویٰ کیا ہے کہ خط موصول ہو گیا ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عدیل سرفراز نے لکھا کہ : عمران خان بنام قاضی فائز عیسیٰ ! ذرائع کیمطابق چار صفحات پر مشتمل خط چیف جسٹس آفس کو موصول !
دوسری جانب عمران خان کے خط کی اپنی طرز پر تشریحات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے صدیق جان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ:
عمران خان کے خط کا سب سے دلچسپ حصہ یہ ہے کہ عمران خان نے اپنے خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر چار صفحات کی چارج شیٹ جاری کی ،بھگو بھگو کر ماریں ،خوب آئینہ دکھایا ۔ آخر میں بغض اور نفرت سے بھرے ہوئے چھوٹے آدمی کو کہا کہ آپ اپنے والد کی بہت تعریفیں کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ بڑے با اصول شخص کے بیٹے ہیں اور آئین کے پچاسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے آئین ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ قرآن وسنت کے بعد یہ کتاب میرے لیے رہنمائی کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے قاضی فائز عیسیٰ کو خط کے اہم نکات کیا ہیں؟
اکثر بانیان پاکستان کے اصولوں اور اقدار کی بات کی اور آئین کی بالادستی کا نعرہ لگایا. آج ہم میں سے اکثریت ریاستی غیض و غضب کے شکار ہیں، پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ بانیان پاکستان کے اصولوں و اقدار اور آئین کی بالادستی کا بیانیہ واقعی ہے یا یہ ایک کھوکھلا نعرہ ہے اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عمران خان نے ایک آخری موقع دیا ہے کہ ثابت کریں ،آپ کے نزدیک اصول ،قائدہ ،ضابطہ،حلف اور انسانیت کی کوئی اوقات ہے یا آپ ماضی میں جو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے وہ صرف بھڑکیں اور جھوٹ پر مبنی ڈرامہ تھا۔ فی الوقت چیف جسٹس کی جانب سے اس خط پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔