تعلیم انسان کی شناخت بڑھاتی ہے، اور اسے باشعور بناتی ہے تاکہ کہ وہ اپنے ذاتی و اجتماعی میدان میں اہم کردار ادا کر سکے اور ہر معاشرے اور مذہب میں علم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی،جیسا کہ ایک 78 سالہ طالب علم نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کر کے ثابت کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد کے رہائشی ایلاگوڑ بھارت میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شریک ہوکر پرچے دے رہے ہیں۔اس سے قبل ایلاگوڑ بی ایس این میں لائن انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتے تھے۔ لیکن 2007 میں وہ وظیفے پر سبکدوش ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: ہمیں کیسا تعلیمی نظام چاہیے
ذاتی مسائل کے باعث زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے ، مگر ایلاگوڑ نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، اپنی تعلیمی قابلیت کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا،انہوں نے عمر کی کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی اور 25 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ اوپن کے امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں اور بہت محنت سے اپنے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔تعلیمی نظام کی جانب سےبھی ایلاگوڑ کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔
ایلاگوڑ کا یہ قدم دوسرے لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہے کہ تعلیم کے میدان میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ جب تک آپ کے دل میں علم حاصل کرنے کا جذبہ ہے، کوئی بھی چیز آپ کے تعلیمی سفر میں روکاوٹ نہیں بن سکتی۔
2 تبصرے “انٹر کے امتحان میں 78 سال کا طالب علم؟”