
پاکستان تحریک انصاف گزشتہ تین سالوں سے سیاسی انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ اس میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے لیکر، پارٹی کے رہنماؤں، اتحادی جماعتیں، اور کارکنان جن میں خواتین بچے سب شامل ہیں جو اس عمل کو بھگت چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن رہنما بھی اس بات کا برملا اظہار کرتے نظر آتےہیں کہ اس عمل کو کہیں نہ کہیں جا کر رکنا ہوگا۔
لیکن وہ معاملہ جس پر اپوزیشن رہنما بھی خوف کھاتے ہیں اور اکثر اس کا اظہار بھی کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے پاور میں آنے کا ہے۔
اکثر یہ سوال اٹھتا رہتا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار ملتا ہے تو وہ کیا کرے گی؟ کیا وہ معاملات کو ٹھنڈا کرنےکی طرف جائے گی یا پھر یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اب بدلے کی باری ان کی ہو گی؟
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اکثر یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے برتاؤ کو معاف کر دیں گے۔ لیکن پی ٹی آئی کے کئی اراکین ، اور ورکرز جنہوں نے مشکل وقت دیکھا وہ جلد معافی دیتے دکھائی نہیں دیتے۔
مزید پڑھیں: کیا عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں قدر کھو رہے ہیں؟
صاحبزادہ حامد رضا کا معافی نہ دینے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے صحافی عیسیٰ نقوی کے شو میں عمران خان کی رہائی کے بعد کا منظر پیش کرتے ہوئے اس سوال پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر انہوں نے عمران خان کی پالیسی سے انحراف کا اعلان کیا۔
عمران خان جب باہر آئے گا تو سب کے ساتھ Ruthless انصاف ہوگا۔ عمران خان اپنے ساتھ ہوے ظلم کو تو معاف کردے گا لیکن جو کارکنوں کے ساتھ ہوا اسکا سب سے حساب لیا جائے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا pic.twitter.com/R7wmRRFNxn
— Shafqat Ali Qureshi (@ShafqatAli1256) April 14, 2025
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کو تو معاف کر سکتے ہیں لیکن کارکنان اور ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کو معاف نہیں کر سکتے۔
حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان باہر آئےگا تو Ruthless انصاف ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اپنی بہن سے لیکر پارٹی کی ہر خاتون میری بہن ہے، ہر بزرگ میرا بزرگ ہے۔ اس لئے ہم معاف نہیں کریں گے۔