اہم خبریں

الیکشن کمشنر مستعفیٰ

پڑوسی ملک بھارت میں رواں‌سال ہونے والے عام انتخابات کے اعلان سے چند روز قبل ہی الیکشن کمشنر مستعفیٰ ہو گئے۔ تین اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل الیکشن کمیشن میں اب بس ایک عہدیدار ہی باقی بچا ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ایک رکن نے ریٹائرمنٹ لےلی تھی جس کے بعد ابھی تک کسی کو انکی جگہ عہدے کیلئے بھی نہیں چنا گیا تھا۔
انڈیا میں رواں سال اپریل اور مئی میں الیکشن ہونگے جس میں ایک ارب کے قریب لوگ ووٹنگ کیلئے اہل قرار پائے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اگلے ہفتے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ممکن ہے۔ تاہم الیکشن کے اعلان سے چند روز قبل ہی الیکشن کمیشن آفس میں دو عہدیداروں کے جانے سے خلاء پیدا ہو گیا ہے جو الیکشن میں خلل ڈال سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:‌آصف زرداری بطور صدر ملک کیلئے نیک شگون کیوں‌نہیں‌ہیں؟

کانگریس پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے الیکشن کمشنر کا انتخابات سے چند روز قبل استعفیٰ جمہوریت کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے۔اب تک کے سروے کے مطابق نریندر مودی اور انکی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اس وقت الیکشن کی دوڑ میں بہت آگے ہیں اور ممکنہ طور پر بی جے پی آئندہ انتخابات میں بآسانی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں تاریخ کے بدترین الیکشن کا لقب پانے والے الیکشن 2024 کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اپنے عہدے پر براجمان ہیں اور کسی طور مستعفیٰ ہونے کو تیار نہیں ہیں۔
جہاں دنیا بھر میں پاکستان کے الیکشن کو قابل اعتراض نظر سے دیکھا جا رہا ہے وہیں فارم 45 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button