رچرڈ گرینل

عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے رچرڈ گرینل کو ٹرمپ نے اہم عہدہ دے دیا

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ سابق انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل کو اپنا خصوصی مندوب مقرر کیا ہے جو پوری دنیا میں امریکہ کے خصوصی مشن کی سربراہی کریں گے۔ رچرڈ گرینل کو ٹرمپ نے “انوائے آف سپیشل مشن” نامزد کیا ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مسائل کا حل تلاش کرنا اور امریکی خارجہ پالیسی کی رہنمائی شامل ہو گی۔ رچرڈ گرینل نے 26 نومبر کو عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر لگائے گئے تمام کیسز بے بنیاد ہیں۔ گرینل نے دو ہفتے قبل بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان پر لگائے گئے کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

رچرڈ گرینل

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے ان کی نامزدگی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ٹیگ کر کے لکھا کہ رچرڈ گرینل آپ کو صدر ٹرمپ کے خصوصی مشنز کے سفیر کے طور پر اعلان ہونے پر مبارک ہو۔ جب آپ یہ اہم کردار ادا کریں گے اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹیں گے، تو پاکستانی امریکنز آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خاص طور پر اسلام آباد قتل عام، کو یاد رکھیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیادت میں امریکا ان مظالم کے ذمہ داروں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے گا۔

مزید پڑھیں:‌ملٹری عدالت سے سزا یافتہ ملزمان کی ضمانت کا کیا بنے گا؟

رچرڈ گرینل کی نامزدگی پر صحافی شاہد اسلم کا کہنا تھا کہ یا اب گھبرانے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے ظلم اور بربریت کرنے والوں کے لئے جو گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے پاکستانیوں پہ ظلم کرکر کے ابھی تک تھکے نہیں؟ یہ اہم ترین تعیناتی پاکستان کے لئے کافی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں