عمران خان سے ان کے مداحوں کی محبت کا اظہار دیکھنے کے کئی نئے نئے زوایے دیکھنے کی ملتے ہیں۔ لیکن اب کی بار ایک ماں جی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ماں جی عمران خان کیلئے دعائیں بھی کر رہی ہیں اور ساتھ ہی حکومت کیلئے اپنے غصہ کا اظہار کر رہی ہیں۔
راولپنڈی کی میٹھی زبان میں ماں جی کہتی ہیں کہ ماں نے ایک ہی شیر پیدا کیا ہے عمران خان جس سے یہ سب ڈرتے ہیں اور اسی وجہ سے پابندی بھی لگائی ہوئی ہے۔ ماں جی درد بھرے لہجے میں کہتی ہیں کہ سالوں سے یہ لوگ بیٹھے ہیں اور عمران خان دو دن کیلئے آیا ہے لیکن ظالموں کو اتنی سمجھ نہیں آرہی کہ چند دنوں میں اس نے کونسے اتنے جرم کر دیئے ہیں کہ اس کی سزا ہی ختم نہیں ہورہی ہے۔
ماں جی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو جیل میں رکھا ہوا ہے ان کا کیا قصور ہے۔ دوسری ماؤں کی بیٹیوں کو سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے یہ کونسے مسلمان ہیں؟ یہ تو یزیدی طرز عمل ہے۔
مزید پڑھیں:کچھ ہونے کی صورت میں عمران خان کی وصیت سامنے آگئی
ماں جی نہ عزم کا اظہار کیا کہ ظلم کی اندھیری رات ایک دن ختم ہو گی ۔ عمران ہو گا اور اگر عمران نہ ہوگا تو یہ دنیا سارے عمران ہی ہوں گے۔ ماؤں کے بچے نکلے ہیں مر رہے ہیں، گولیاں کھا رہے ہیں، ڈنڈے کھارہے ہیں۔ ماں جی نے ویڈیو میں مزید عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔
اگر عمران خان دوبارہ حکومت میں نہ بھی بیٹھا تو وہ دنیا کے دلوں میں بس رہا ہے ۔ ہر طرف عمران عمران ہورہی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں بزرگ ماں نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے، تم اصل شیر ہو۔ تم دنیا کے دلوں میں دھڑکتے ہو۔