اہم خبریں

عمران خان بشریٰ بی بی کیس ؛ اقوام متحدہ میں اپیلیں دائر

 اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کے انسانی ایک ورکنگ گروپ کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ناروا سلوک پر اہلخانہ نے اقوامِ متحدہ میں ہنگامی اپیلیں دائر کردیں۔

ان اپیلوں میں جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پرتشدد اور ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ سے غیر انسانی سلوک، طبی و دیگر سہولیات کی عدم فراہمی، اور ڈیٹھ سیل میں قید جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسداد تشدد ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کی سامنے دائر کی جانے والی ان اپیلوں کو بین الاقوامی سطح پر عمران خان کا مقدمہ لڑنے کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران خان بشریٰ بی بی کیس بین الاقوامی سطح پر خبروں کی زینت بنا۔

اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کے انسانی ایک ورکنگ گروپ کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

عمران خان بشریٰ بی بی کیس اقوام متحدہ پہنچ گیا:

 

گزشتہ روز عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ عمران خان کے خاندان کی جانب سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے انسداد تشدد ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس ہنگامی اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

زلفی بخاری نے اس موقع پر بتایا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان جبکہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

زلفی بخاری نے مزید لکھا کہ ہم غیر قانونی گرفتاری اور غیر انسانی سلوک کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔

 

مزید پڑھیں: 9 مئی کے 8 مقدمات؛ سپریم کورٹ سے عمران خان کی ضمانت منظور

 

عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک پر اپیل:

 

عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں  عمران خان کے ساتھ قید میں جاری ناروا سلوک کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو اس وقت ایک چھوٹے سے سیل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مہیا کیا گیا بیت الخلاء بھی اوپن ہے۔

اپیل میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کی نگرانی میں ہیں اور انہیں 22 گھنٹے تک قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے جس میں انہیں ورزش یا کسی قسم کے انسانی رابطے تک رسائی نہیں ہوتی۔

عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں مزید لکھا گیا کہ عمران خان نیند کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ ناکافی کھانے اور پانی کی فراہمی، اور گرمی کے موسم میں لمبے وقت کیلئے ان کے سیل کی بجلی کی کٹوتی ہے۔

اس درخواست میں عمران خان کو خاندان اور قانونی ٹیم تک عدم رسائی کے معاملات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

 

بشریٰ بی بی کے ساتھ ناروا سلوک پر اپیل:

 

بشریٰ بی بی کی بہن کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو تیزاب آلودہ کھانا دیا گیا جبکہ انہیں اس سیل میں رکھاجاتا ہے جو حشرات اور گندگی سے بھرا ہوتا ہے۔

اسی طرح بشریٰ بی بی کو لمبے عرصے تک قید تنہائی میں رکھنا اور علاج معالجے سے محروم کرنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

اپیل میں الزام عائد کیا گیا کہ اس غیر انسانی سلوک کا مقصد عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو توڑنا اور عمران خان پر نفسیاتی دباؤ بڑھانا ہے۔

کیا یہ کوشش عمران خان کی رہائی میں معاون ثابت ہو گی؟

 

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوشش کی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ عمران خان کے بیٹوں نے امریکہ میں چند اہم ملاقاتیں کیں جنہیں اس سلسلے میں اہم قرار دیا جارہا تھا۔ تاہم اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکے۔

عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی رواں سال کے شروع میں پرامید دکھائی دی رہی تھی جب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا۔

تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کی یہ امید ٹھنڈی پڑتی گئی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کیس میں  اہلخانہ کی یہ کوشش کس قدر کامیاب جاتی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button