آرٹیکلزاویہ

خواتین بارے بدزبانی کرنے والوں کو مریم نواز پروموٹ‌کیوں کر رہی ہیں؟

خواتین بارے بدزبانی یا ان کے خلاف گھٹیا پراپیگنڈا کسی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے۔ لیکن پاکستان میں سیاسی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ ایک پارٹی کو اپنی خواتین کی عزت نظر آتی ہے تو دوسری پارٹی کی خواتین پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کو سپورٹ کی جاتی ہے جو کہ ایک شرمناک عمل ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی جماعت سے منسلک دو ایسے افراد کو داد دی ہے جو کہ مسلسل پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اور خصوصاً عمران خان اور انکے اہلخانہ کے بارے میں غلیظ گفتگو سر عام اپنے وی لاگز میں کرتے ہیں۔ اس پر سوال اٹھایا جارہاہے کہ مریم نواز ایسے لوگوں کو پروموٹ کیوں کر رہی ہیں؟
خواتین بارے بدزبانی کرنے والے یہ دو وی یوٹیوبرز ہیں سیف اعوان اور رضوان رضی۔ سیف اعوان ہوں یا رضوان رضی دونوں بظاہر تو صحافی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن یہ ن لیگ سے منسلک ہونےکی وجہ سے پی ٹی آئی اور ان سے منسلک خواتین بارے بدزبانی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
آج بارش کے بعد جب لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تو مریم نواز پر تنقید شروع ہوئی جو کہ پی ٹی آئی اور ان سے وابستہ افراد کی شمولیت سے زیادہ نمایاں ہونے لگی۔

مزید پڑھیں: مون سون سے سیلابی صورتحال ، سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟

اس پر رضوان رضی نے ٹویٹ کیا جس کا متن کچھ یوں تھا: ایک واٹس ایپ گروپ میں ایک یوتھڑ نے ہسپتال میں پانی کھڑے ہونے کی ویڈیو شئیر کرکے ماتم کے لئے گھنگھرو باندھے ہی تھے کہ خاکسار نے صفائی ہو جانے کے بعد والی ویڈیو شئیر کردی۔ بس پھر بدعاوں پہ اُتر آیا۔ ڈپٹی فُل ٹائم ڈیوٹی دے ریا جے۔
اس کے بعد رضوان رضی نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس کو ریٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے دادا کے الفاظ لکھے اور ساتھ دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے سیف اعوان کی جانب سے ان کی کارکردگی کو ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے الحمد اللہ کے الفاظ لکھے۔


رضوان رضی کیلئے دل والا ایموجی شیئر کرنےپر پی ٹی آئی رہنما عائشہ علی بھٹی نے لکھا کہ : عظمی بخاری اپنی چیلییوں کے ساتھ مل کر اپنےکردارکشی ڈارمے پرٹسوے بہاتی پھر رہی ہیں جبکہ نون لیگ کی مرکزی قائد مریم نواز ایک ایسے گٹر انسان کو ہارٹ کا ایموجی بھیج رہی ہے جو بشری عمران سمیت تحریکِ انصاف کی خواتین کو ننگی گالیاں،فحش جملے اور گھٹیا کردارکشی میں ملوث ہے، کیا منافقت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button