
سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف قاسم خان سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اب جیل میں نہیں ہیں بلکہ جی ایچ کیو کے چھوٹے سے سیل میں بند ہیں۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں نہیں ہیں انہیں پچھلے 3 دنوں سےجی ایچ کیو کے ایک انتہائی چھوٹے سے سیل میں بند کیا ہوا ہے جس کے ارد 150 سے 200 تک فوجی پہرہ دے رہے ہیں سیل کے آگے دیوار بنائی ہے دن کو خان صاحب کے منہ پر کالا کپڑا ڈال دیتے ہیں رات کو کپڑا اتار دیتے ہیں بدترین ٹارچر کی زد میں ہیں۔
سابق سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی ہے کہ جس سے ان کا ذہنی توازن خراب ہونے کا خطرہ ہے چھوٹے سے کمرے میں بند کر کے کسی زہریلی چیز کا سپرے کیا گیا ہے جس کی بو ان کے ذہن پر اثر کر رہی ہے عمران خان کی طبیعت خراب اور جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان اب اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس نہیں، خوفناک خبر
قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ 5 سے 7 دن میں عمران خان کو نقصان (اللہ نہ کرے) پہنچانے کی سازش کر لی گئی ہے سارے ملک کو ایک ہی وقت میں سیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے گزشتہ روز پولیس کے تمام بڑے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ہے اور کسی بڑے خطرناک پلان کی منصوبہ بندی ہے۔
صحافی عمران ریاض خان نے بھی عمران خان کے حوالے سے تشویشناک خبر ذرائع سے شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل سے شفٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ فیصلہ ہو گیا۔ عمران خان کو گزشتہ چند دنوں جیل میں اذیت دی گئی انکی میڈیکل کنڈیشن مکمل ٹھیک نہیں ہے۔