کھیل

کرکٹر افتخار احمد کی عمران خان بارے پوسٹ ؛ کہیں‌خوشی کہیں‌ غم

عمران خان کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہوکر انہیں اپنا ہیرو قرار دینا کسی کو افتخار احمد کی یہ ادا بھا گئی اور کوئی اس پر آگ بگولا ہو گیا۔

آپ نے فلم کا نام تو سن رکھا ہوگا کبھی خوشی کبھی غم۔ لیکن پاکستان کے معروف کرکٹر افتخار احمد عرف چاچا افتخار نے ایک ایسا ٹویٹ کر دیا ہے جس پر کہیں خوشی کہیں غم ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ چاچا افتخار کی نئی فلم کہیں خوشی کہیں غم ریلیز ہو گئی ہے۔

افتخار احمد کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا گیا جس میں وہ عمران خان کی ایک تصویر کی آرٹ کے سامنےکھڑے ہیں اور اس پوسٹ پر Absolutely Not کے الفاظ درج ہیں۔ اس ٹویٹ کے کیپشن میں افتخار احمد نے لکھا My Hero۔

 

کرکٹر افتحار احمد کی عمران خان کے پوسٹر کے ساتھ تصویر پر ملا جلا رد عمل:

 

عمران خان کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہوکر انہیں اپنا ہیرو قرار دینا کسی کو کرکٹر افتخار احمد کی یہ ادا بھا گئی اور کوئی اس پر آگ بگولا ہو گیا۔

ان ک اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں میں سٹار کرکٹر سعید انور بھی شامل ہیں جنہوں نے اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی اور پاکستان کا جھنڈا شیئر کیا۔

پی ٹی آئی سے وابستہ نوجوان انفلوائنسر شیر بانو نے افتخار احمد کو ٹویٹ کے رپلائے میں لکھا: واہ چاچو جی اپ نے تو دل جیت لیا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے لیڈ جبران الیاس نے لکھا کہ آج سے مامو جان سے اچھے چاچا جان۔

 

مزید پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا عظیم بولر، جس سے پاکستانی کھلاڑی خوف کھاتے تھے

 

ارسلان بلوچ نامی ایک صارف نے لکھا کہ آج کے بعد کوئی تنقید نہیں ہوگی چاچے افتخار پر۔

جہاں پی ٹی آئی سے وابستہ افراد نے انہیں محبت بھرے پیغامات بھیجے ، وہیں ن لیگ سے وابستہ لوگ ان پر برس پڑے اور انہیں اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یقین مانیں اگر میں پی سی بی میں ہوتا تو آج ہی اس کا کنٹریکٹ ختم کرتا کبھی اسے قومی ٹیم کے پاس نہ آنے دیتا جو ٹیم سے باہر ہوتا ہے وہ سیاست شروع کر دیتا ہے ان لوگوں نے ٹیم کی بربادی کر دی ہے ایک تو below average کرکٹر اوپر سے سیاست ،شرم کرو۔

ایک اور نوجوان نے لکھا کہ چاچا افتخار کو کسی کو بھی سپورٹ کرنے کا پورا حق ہے جیسے ہمیں ان کی کارکردگی پر تنقید کا حق ہے۔ اپنی کارکردگی پر بھی فوکس کریں چاچا، آپ نے ورلڈکپ میں بہت بری کارکردگی دکھائی۔ ایسی حرکتیں ہمیں آپ کی خراب پرفارمنس بھلانے نہیں دے گی۔

مشہور شخصیات کیلئے دوہری مشکلات:

 

کرکٹرز، شوبز سے وابستہ افراد اور دیگر مشہور شخصیات کیلئے دوہری مشکلات ہوتی ہیں۔ ایسی شخصیات اگر اپنی سیاسی پسند نہ پسند کا اظہار کر دیں تو انہیں اپنے فالورز کی ایک سائیڈ سے محبت اور دوسری جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہاں مداحوں کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ وہ مشہور شخصیات کو بھی اپنی چوائس کا حق مہیا کریں ۔

اسی طرح کچھ مشہور شخصیات کمینٹ سیکشن میں مداحوں سے الجھ پڑتے ہیں۔ اس کے بعد عموماً سخت جملوں کا تبادلہ ہو جات ہے اور وہ مشہور شخصیت متنازع ہو جاتی ہے۔

ایسی صورت میں مشہور شخصیات کو چاہیے کہ وہ مداحوں کے اختلافی کمینٹ کا احترام کریں۔ لیکن اس میں اخلاقیات کا پہلو ضرور ملحوظ رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button