عمران خان اور بشریٰبی بی کو عدت میںنکاح کے کیس میں 7،7 سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔سائفر کیس، توشہ خانہ کیس کے بعد اب عدت میںنکاح کے کیس میںسزا کے بعد عمران خان کو ایک ہی ہفتے میں ہیٹرک سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم باقی دو کیسز میں بظاہر عدالت کے دائرہ اختیار میں آتے تھے، تاہم اس کیس کو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر تسلیم کیا جاتا تھا۔
اس کیس میں فیصلے کے بعد عمران خان کے سخت ناقدین بھی فیصلے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ن لیگ سے کے رہنما ایڈوکیٹ عرفان قاد ر کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جان نہیں ہے اور اس کیس میں کوئی سزا نہیںہونی چاہیے ۔
صحافی رحیق عباسی نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ حنفی شافعی حنبلی مالکی اور اثنا عشریہ کے مطابق تو سزا دے نہیں سکتے تھے ۔اب پاکستان سے اسلام میں ایک نئے فقہہ کی بنیاد رکھ دی گئی ہے فیصلہ اپ کر لیں کہ اس ققہہ کو فقہہ عسکریہ کا نام دیا جائے یا فقہہ عاصمیہ کا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے گھر پر قبضہ کر لیا گیا
تاہم اب علماء عمران خان کے حق میںسامنے آگئے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سے مولانا شجاع الملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرا جید علماء کرام سے رابطہ ہورہا ہے ،تمام اس فیصلہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے رہے ہیں ۔تمام علماء اس فیصلے کی مزمت کرتے ہیں۔قران اور حدیث سے ثابت ہے کہ نکاح کے معاملے میں عورت کی گواہی کو ہر صورت قبول کیا جائے گا ۔یہ فیصلہ قران اور حدیث کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔اور اس کی تعلیمات کو جھٹلانے کے مترادف ہے.
میرا جید علماء کرام سے رابطہ ہورہا ہے ،تمام اس فیصلہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے رہے ہیں ۔۔تمام علماء اس فیصلے کی مزمت کرتے ہیں۔۔قران اور حدیث سے ثابت ہے کہ نکاح کے معاملے میں عورت کی گواہی کو ہر صورت قبول کیا جائے گا ۔۔یہ فیصلہ قران اور حدیث کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔۔اور…
— مولانا شجاع الملک (@BackupMSM) February 3, 2024
دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرصارفین دیگر علماء کو بھی اس معاملے پر بولنے کا کہہ رہےہیں ۔صارفین کاکہنا ہے کہ اب بات دینی مسائل کا مذاق اڑانے تک پہنچ گئی ہے اس لیئے علماء کو سامنے آ کر اس فیصلے کے خلاف بات کرنی چاہیے۔
فیصلہ سناتے وقت عدالت میںموجود سینئرصحافی سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انگلی آسمان کی طرف بلند کی اور کہا کہ میںجیل میںمرنے کیلئے تیار ہوںلیکن کسی صورت ڈیل نہیںکروںگا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا ک تاریخ میں پہلی بار ایسا کیس بنایا گیا ہے۔
فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ابلیسی فیصلہ ہے۔عدت کا فیصلہ میرے رب نے قرآن میںدے دیا تھا۔ یہ غیر ت اور بے غیرتی کی جنگ ہے ۔اب فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے۔
2 تبصرے “عدت کیس سزا: علماء عمران خان کے حق میںآگئے”