اہم خبریں

حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا ؟

عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا ایک اہم تہوار ہے۔ اس دن مسلمان سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ میں قربانی کا یہ عمل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے ،جب انہوں نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم ظاہر کیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اس قربانی کو قبول فرمایا.
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی، جس میں 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سمری کی منظوری دیتے ہوئے ملک بھر میں تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیاکردیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے ہتھیار پھینک دیئے؟

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں مسلمان مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں اور پھر قربانی کا عمل انجام دیتے ہیں۔ لوگ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے ساتھ مل کر خوشیاں مناتے ہیں اور قربانی کا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تعطیلات کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض باآسانی ادا کر سکیں۔ملک بھر میں عیدالاضحیٰ بروز پیر 17 جون کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جہاں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button